تازہ ترین

News Detail

پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا, محمد ارشاد خان مہمند

ملاکنڈ (نمائندہ ) پی پی پی حلقہ پی کے 98ملاکنڈ کے سرکردہ کارکنوں نے عوامی نشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
اس سلسلے میں یونین کونسل بدرگہ بکرئی میں ایک بڑا جتماع منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل اور اے این پی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند تھے ۔اجتماع کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ کارکنوں نے خاندان اور سینکڑو ں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان اور تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند سمیت دیگر ضلعی ،تحصیل اور صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو مشکل حالات اور موجودہ مسائل سے نکلنے کے لئے عوامی نشنل پارٹی کے دلیرقائدین کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو گئے ہیں اس لئے اے این پی میں جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں۔ اجتماع سے ممبر تحصیل کونسل اور تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند ، ضلعی صدر شفیع اﷲ خان ، فضل احمد ایڈوکیٹ ، فہیم شاہ اور حاجی احمد جان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ا
پنے خطاب میں محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر عیش و عشرت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے شمولیت کرنے والوں کو یقین دلایا کہ پارٹی میں ان کے رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)