تازہ ترین

News Detail

مالاکنڈ کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز،،،سٹیل ملز اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ) تحصیل درگئی کے آبادی والے علاقوں میں سٹیل ملز لگانے ، پرمٹ کے نام پر طویل لوڈشیڈنگ اور گیس کم پریشر کے خلاف درگئی بازار میں ہزاروں مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین ملاکنڈ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھا ۔ چار گھنٹے روڈ بندش کے بعدانتظامیہ کیساتھ کامیاب مذاکرات اور منتخب ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ کے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر آمن طور پر منتشر ہو گئے
۔مشتعل مظاہرین نے ایکسئین واپڈا درگئی ،محکمہ گیس کے حکام اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی اور ان کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ۔ گرینڈ آمن جرگہ اور منتخب ویلج کونسل ممبران کی آپیل پر منعقد ہونے والے مظاہرہ کے ہزاروں آفراد پر مشتمل مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ز اُٹھارکھے تھیں
جس پر آبادی والے علاقوں میں سٹیل ملز لگانے اور بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھیں ۔ مظاہرہ جس نے مین چوک میں بڑے جلسے کی شکل اختیار کی سے ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ ضیاء اﷲ خان ایڈوکیٹ ،، ممبران ضلع کونسل محمد رازق ایڈوکیٹ ، حاجی پیر مصور خان غازی ،فرید اﷲ خان ، سفید خان ،حاجی اکرم خان ،منتخب ناظمین کونسل مکرم شاہ ، غلام حبیب ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر الحاج محمد ایصال خان ،سابق ناظم حاجی ہدایت اﷲ خان ،جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر مولانا جمال الدین ، تحصیل آمیر مولانا محمد طیب ، جے یو آئی کے مولانا خورشید احمد صدیقی ، محمد ریاض ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر فضل محمد ، سابق تحصیل ناظم محمد یوسف خان ، حارث ساگر اور ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ تحصیل درگئی میں پرائیویٹ ملز کو بجلی دینے کے لئے پرمٹ کے نام پر 18گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جبکہ آبادی والے علاقوں میں سٹیل ملز لگانے سے لوگ سینے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے معنی خیز خاموشی آپنائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشنوں کو غیر قانونی گیس کنکشن دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین گیس کے لئے ترس رہے ہیں اور بچے صبح بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں ۔ مسلسل چار گھنٹے روڈ بندش کے بعد ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ،ممتاز قانون دان محمد رازق ایڈوکیٹ ، حاجی اکرم خان ، سفید خان ، پیرمصور خان غازی،مولانا جمال الدین اور فرید اﷲ خان وغیرہ کی سربراہی میں مشران نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ، صوبیدار میجر گل روز خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیساتھ کامیاب مذاکرات کئے ۔ اس موقع پر ضلعی ناظم سید احمدعلی شاہ ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹوبھی موجود تھیں ۔مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ آبادی والے علاقوں میں نئے سٹیل ملز بنانے کے لئے این او سی جاری نہیں کرینگے اور جو ملز چل رہے ہیں ان کو آلودگی روکنے والے مشینیں لگانے کے پابند بنایا جائینگے جبکہ گیس کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سی این جی سٹیشن صبح 6بجے سے رات 10بجے تک بند رہیں گے اور مقامی سطع پر بجلی کی بندش کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔ مذاکرات کے مشتعل مظاہرین پُر آمن طور پر منتشر ہو گئے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)