تازہ ترین

News Detail

صوبائی حکومت صوبے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ,اے اين پي رهنما محمد ارشاد خان مہمند

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) ممبر تحصیل کونسل اور عوامی نشنل پارٹی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اقتدار تک پہنچنے کے بعد صوبے کے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ عوام نے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت دیکھ لی ہے
۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں میں پی پی پی ، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے سرکردہ کارکنوں کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پرفہیم شاہ اور زیور خان تحصیل جنرل سیکرٹری محمد ارشادخان مہمند نے کہا کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے اس لئے تمام پختون اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر اے این پی کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام نے ہمیشہ اے این پی پر اعتماد کیا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ انتخابات میں اس اعتماد میں مذید اضافہ ہوگا اور ملاکنڈ کے عوام اے این پی کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔
انہوں نے شمولیت کرنیو الوں کو یقین دلایا کہ پارٹی میں ان کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا اور انہیں اپنے فیصلے پر کبھی پشیمانی کا موقع نہیں دینگے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)