تازہ ترین

News Detail

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آمن و آمان کے بحالی پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی،ڈی سی مالاکنڈ کا دبنگ بیان

ملاکنڈایجنسی (ولایت خان باچہ /نمائندہ) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سید ظفر علی شا ہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آمن و آمان کے بحالی پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائیگی ۔ جرائم پیشہ آفراد کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہا ہے ۔ ملاکنڈ لیویز کے لئے سروس سٹرکچر تیار کیا جارہا ہے جس سے لیویز اہلکاروں کے لئے آسانیاں اور آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہونگے ۔ لیویز فورس میں انوسٹی گیشن اورآپریشنل کو الگ الگ کیا گیا ہے تاکہ انصاف کے فوری فراہمی اورشفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ سرکاری سکولوں سے متعلق موصول ہونے والے شکایات پر فوری ایکشن لیا جائیگا تاکہ نونہالان قوم کی مستقبل کو روشن کیا جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ، اے اے سی عالمگیر خان ،صوبیدار میجر ملاکنڈ آمیر زمان خان ، ٹریڈ یونین کے صدر اسفندیار خان ، ناظم ویلج کونسل خرکی مکرم شاہ ، ناظم گھڑی عثمانی خیل غلام حبیب ،نائب ناظم درگئی بازار میاں عالمگیر باچہ سمیت منتخب ممبران اور ضلع ملاکنڈ کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظاہر شاہ اور خائستہ خان صابر حجازی نے ڈی سی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کو روایتی ٹوپی ،،پکول،،بھی دئیے ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز اہلکار انتہائی کم وسائل کے باوجود احسن طریقے سے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اس لئے ان کے لئے سروس سٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سفارشات اور قوانین وزارت سیفران کو بھیجی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ لیویز کو بھی ریگولر پولیس کے برابر مراعات دینے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اورمختلف لیویز پوسٹوں کو لیویز شہداء کے نام سے منسوب کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات کے لئے لیویز میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل الگ کئے ہیں جبکہ دونوں تحصیلوں میں الگ الگ سرکل آفیسر مقرر کئے ہیں جس سے جرائم کے کمی میں واضح فرق آئیگا
۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اورمنشیات فروش یا تو مجرمانہ دھندوں سے باز آئیں گے یا علاقہ چھوڑ کر بھاگ جائینگے ۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے محکموں میں ہونے والے غفلت کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے درمیان باہمی اتحاد کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے ضلع ملاکنڈ کے دونون تحصیلوں میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے لئے متعلقہ ٹی ایم ایز کو ہدایات بھی جاری کئے ۔ تقریب کے موقع پر ناظم مکرم شاہ،غلام حبیب اور دیگر نے تحصیل درگئی کے آبادی والے علاقوں میں سٹیل ملز کے قیام اور بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے ڈی سی ملاکنڈ کو تفصیلی آگاہ کیا جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)