تازہ ترین

News Detail

کرپٹ لوگوں کا صفایا کرینگے، ایم پی اے شکیل خان

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے پاپولیشن اور پاکستان تحریک انصا ف ملاکنڈ کے ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سالہاسال سے مہنگائی ، بے روزگاری اور بد آمنی کی چکی میں پسنے والے عوام کی نظریں پاکستان تحریک انصاف پر لگے ہوئے ہیں ۔ذہین اور حق دار طلباء و طالبات کو باعزت روزگار دینے کے لئے میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا گیا ہے اور این ٹی ایس کے ذریعے بغیر سفارش کے نوکریاں مل رہے ہیں جبکہ گذشتہ حکومتوں میں ہر سرکاری نوکری کے لئے قیمت مقرر تھی ۔ عام انتخابات میں لوگ کردار اور کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دینگے اور کرپٹ مافیا کا صفایا کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں مشال ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے سابق اُمیدوار ضلعی کونسل ملک انجینئر عادل خان سواتی اورسابق ڈویژنل صدر حاجی نیک محمد خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ممبران ضلع کونسل حاجی پیر مصور خان غازی ، تحسین اﷲ خان ،ممتاز ماہر سیاسیات حاجی حیات خان آف غنی ڈھیرئی ، ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان ،سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی یاسر خان ایڈوکیٹ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری یعقوب خان ، محمد رسول خان ،ڈاکٹر فضل محمد ، سلیمان خان ، اعتبار خان ، رحیم داد خان ، عنایت الرحمان ،سرانجام خان ، قدیر رحمان اور دیگر ضلعی و تحصیل قائدین بھی موجود تھیں ۔
شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ کارکنوں کے مشاورت سے صوبائی و ڈویژنل قائدین تمام عہدوں پر تقرری کا فیصلہ کریگی اور اختلافات کم سے کم کرنے کے لئے آپس میں باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک سے تحصیل درگئی کے دورہ کرنے اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے فنڈز فراہمی سمیت ہسپتالوں ،سکولوں اور دیگر اداروں کے بہتری کے لئے بات کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور انشاء اﷲ آئندہ صوبوں کیساتھ ساتھ مرکز میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی اس لئے پاکستان ایک مسائلستان کی شکل پیش کر رہا ہے لیکن انشاء اﷲ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے تمام محرومیوں کا آزالہ کریگی ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)