تازہ ترین

News Detail

تحصیل کونسل درگئی کی غیر فعال دستکاری سنٹرزبند کرنے اور میلہ مویشاں سخاکوٹ ایک سال کے لئے تجرباتی بنیادوں پر نیلامی کی منظوری

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) تحصیل کونسل درگئی نے غیر فعال دستکاری سنٹرزبند کرنے اور میلہ مویشاں سخاکوٹ ایک سال کے لئے تجرباتی بنیادوں پر نیلامی کی منظوری دیدی ۔10سنٹروں میں چھ سنٹرز غیر فعال ہیں اور اس میں دستکاری کے ضروری آشیاء کی کمی ہے ۔
چار رکنی کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ تیار کریگی جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ کیا ان سنٹروں کو دوبارہ بحال کیا جائیگا یا ان کی جگہ نئے سنٹرز کھولے جائینگے۔ تحصیل کونسل درگئی کا اجلاس زیر صدارت کنوینئر حاجی اعظم خان منعقد ہوا جس میں ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ نے بحیثیت مہمان شرکت کی ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ، ٹی ایم او آرشد علی زبیر ، تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی افتخار خان ،ممبران تحصیل کونسل پیر قدیم خان ، احسان اﷲ ، راشد حسن ، حمید نواز خٹک ، وکیل شاہ ، گورجندر سنگھ اور خواتین ممبران نے شرکت کی
۔ اس موقع پر خاتون ممبر کونسل تبسم بیگم نے دستکاری سنٹرز سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ 10سنٹروں میں سے چھ سنٹرز غیر فعال ہیں جبکہ باقی سنٹروں میں بھی آشیاء کی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر فعال سنٹروں کی جگہ قائم کئے جانے والے سنٹروں میں خواتین ممبران کونسل کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ یہ خواتین کے دستکاری سنٹرز ہیں اس لئے خواتین ممبران ہی بہتر انداز میں انہیں چلانے کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں جس پر اپوزیشن لیڈر حاجی افتخار خان نے سنٹروں میں خواتین ممبران کو حصہ دینے کے حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ دستکاری سنٹرز ان خواتین ممبران کا حق ہے ۔
اجلاس کے دوران حاجی افتخار خان نے میلہ مویشاں سخاکوٹ کے نیلامی کے لئے بنائے گئے کمیٹی میں اپوزیشن ممبران کو نظر انداز کرنے پر شکایت کی جبکہ ترقیاتی فنڈز کے جلد از جلد تقسیم کا مطالبہ کیا جس پر تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو نے یقین دلایا کہ بنائے جانے والے کمیٹیوں میں کسی قسم کی تعصب نہیں کی گئی بلکہ کونسل کے مشاورت سے کمیٹیاں تشکیل دئیے ہیں جو اپنا رپورٹ کونسل میں پیش کرنے کے پابند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے کوارٹر فنڈز کے فراہمی کیساتھ ہی تمام ممبران کو فنڈز دئیے جائینگے ۔ممبر تحصیل کونسل پیر قدیم خان نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے اس لئے ہسپتال میں دوائیوں کے فراہمی سمیت دیگر ضروری آشیاء کے فراہمی اور ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائیں اور ساتھ ہی ساتھ برسناتی نالوں کے صفائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ہسپتال کے قریب کار پارکنگ ، تجازوات ہٹانے اور صفائی کے لئے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر میلہ مویشاں سخاکوٹ کی تجرباتی بنیادوں پرایک سال کے لئے نیلامی کی منظوری دی گئی

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)