تازہ ترین

News Detail

مالاکنڈ کے عوام موبائل مسج )ایس ایم ایس( کے زریعے اپنے شکایات لیویز اہلکاروں کو پہنچا سکتے ہیں، صوبیدار میجر انوسٹی گیشن دوست محمد خان

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ) صوبیدار میجر انوسٹی گیشن ملاکنڈ لیویز دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے دونوں تحصیلوں میں سرکل آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں جس میں ایک آفیسر آپریشنل اور ایک انوسٹی گیشن آفیسر ہے ۔
ملاکنڈ لیویز کے تمام تھانے روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ ارسال کرینگے ۔ ملاکنڈ کے عوام SMSکے ذریعے اپنی شکایات انوسٹی گیشن برانچ و صوبیدار میجر انوسٹی گیشن تک پہنچا سکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی ولایت خان باچہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ملاکنڈ کے رہنماء محمد رسول خان ، حارث ساغر بھی موجود تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ لیویز کے سروس سٹرکچر کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو کہ سفاراشات وقوانین وزارت سیفران کو ارسال کرینگے۔ صوبیدار میجر دوست محمد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ عوام کے جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملاکنڈ میں جرائم کی شرح کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش، جواء باز سمیت دیگر جرائم میں ملوث آفراد باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ملاکنڈ لیویزسے بلا خوف و بلا جھجک رابطہ کرسکتے ہیں اور انشاء اﷲ ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)