تازہ ترین

News Detail

ہلا باد صبا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ہاتھیان کلب نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ملاکنڈ (ولایت خا ن باچہ /نمائندہ ) پہلا باد صبا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ہاتھیان کلب نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
فلاحی تنظیم باد صبا کے زیر انتظام لطیفے گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں ہاتھیان کلب کے عرفان خان اور رومیل خان نے صادقین کلب کے اقبال خان اور سہیل خان کو سٹریٹ گیم میں ہرا یا ۔
اس موقع پرسابق ضلعی ناظم اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء حاجی فدا محمد مہمان خصوصی تھے ۔ فائنل کے موقع پر ممبر ضلع کونسل فرید اﷲ خان ، تحصیل دار درگئی جہانزیب خان ،سینئر صحافی ظاہر شاہ خان ، ولایت خان باچہ ، سابق ناظم ابراہیم خان ، ماسٹرنثار خان اورماسٹر شیر علی بھی موجود تھیں جبکہ سٹیج کے فرائض انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حارث خان نے انجام دئیے ۔مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے نقدانعامات کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر فلاحی تنظیم باد صبا کے صدر اکبر علی خان ، جنرل سیکرٹری طارق خان اور سیکرٹری فنانس باسط خان نے مہمانوں کو خصوصی شیلڈز دئیے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)