تازہ ترین

News Detail

مالاکنڈ لیویز کی کاروائی،سوات سے کراچی جانے والے بس سے بہاری مقدار میں منشیات برامد،دو افراد گرفتار

ملاکنڈ (ولایت خان باچہ /نمائندہ ) ملاکنڈ میں خفیہ اطلاع ملنے پر سوات سے کراچی جانے والے بس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے دو آفراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ملاکنڈ لیویز نے 196کلو اعلیٰ کوالٹی چرس اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق :۔ڈپٹی کمشنر آفس ملاکنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سید ظفرعلی شاہ اور صوبیدار دوست محمد خان نے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بس نمبر FSG-2445کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک سمگل کی جارہی ہے جس پر ملاکنڈ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران بس کے خفیہ خانوں سے 196کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس بر آمد کرکے ڈرائیور محمد یوسف سکنہ راجہ آباد مینگورہ اور اسرائیل ولد اسماعیل سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سید ظفرعلی شاہ نے کہا کہ ملاکنڈ سے ہر قسم منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اس لئے جرائم پیشہ آفراد بشمول منشیات فروش راہ راست پر آجائیں یا سخت قانونی کاروائی کے لئے تیار رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کے مکمل خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے وارداتوں میں ملوث آفراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عوام منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)