تازہ ترین

News Detail

عمران خان نے اپنے کارکنوں کو آنسو گیس ،شیلنگ اور پولیس تشددسے دوچار کیا اور خود تماشہ دیکھتے رہیں ,نجینئر محمد ہمایون خان

ملاکنڈ ایجنسی(نمائندہ خصوصی ولایت خان باچہ) سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرانجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے خلاف ہمیشہ انتقامی کاروائیاں کئے گئے ہیں ۔غریب طبقہ کے لئے آواز اُٹھانے پر پی پی پی کے قائدین کو شہید کیا جاتا ہے یا انہیں جیلوں میں ڈال کر انتقامی سیاسی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
مخالف جماعتوں نے ہمیشہ مخصوص طبقہ جبکہ پی پی پی نے ہمیشہ غریب اور محروم طبقہ کی سیاست کی ہے ۔ اپنے محل میں پش آپس کرنے والے عمران خان نے اپنے کارکنوں کو آنسو گیس ،شیلنگ اور پولیس تشددسے دوچار کیا اور خود تماشہ دیکھتے رہیں ۔آنیو الا دور پی پی پی کا ہے اور نوجوانوں کا آصل قائد بلاول بھٹو زرداری ہے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بدرگہ کے علاقے سیندھیانو میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سرتاج خان کی خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کے موقع پرایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ، ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد یونس خان ، سرتاج خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر عوامی نشنل پارٹی کے ٹائیگر فورس تنظیم ، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے بھی شمولیت کا اعلان کیا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ غریبوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر پی پی پی کے قائدین کو یا تو شہید کیا جاتا ہے یا جیلوں میں ڈال دئیے جاتے ہیں جبکہ دیگر حکمران از خود بیرون ملک جاکر انجوائے کرتے ہیں لیکن تمام تر انتقامی اور اذیت ناک کاروائیوں کے باوجود پی پی پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخواہ ایک سیاسی تجربہ گاہ بن چکا ہے ۔ ہر کوئی اپنے مقاصد پورا کرنے کے لئے پختونخواہ کا رُخ کرتے ہیں اور سبز باغ دکھاکر اور دلفریب نعرے لگا کر عوام سے ووٹ لیتے ہیں اور پھر اقتدار کے کرسی پر بیٹھ کر عوام کے مسائل بھول جاتے ہیں اورعو ام بھی جذباتی فیصلے کرکے انہیں ووٹ دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر نوجوان نسل کو دھوکہ دیا ہے ۔ ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈز سے کٹوتی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کا ماہر ہے اور تبدیلی صرف نوجوانوں کے اخلاقیات خراب کرکے لائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مرد آہن اور سابق صدر پاکستا ن آصف علی زرداری نے پختون قوم کوان کا پہچان دینے کے ساتھ صوبائی خودمختاری دلائی ہے جس پر اے این پی اور دیگر جماعتوں کو پی پی پی کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ ان کے آسی سالہ منشور کو آصف علی زرداری نے چٹکی بجا کے پورا کیا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ آنے والا دور پی پی پی کا ہے اور نوجوانوں کا آصل قائد بلاول بھٹو زرداری ہے جو خود جوان ہے اور ان کے خاندان نے قوم کی خاطر قربانیاں دئیے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی صدر نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری جب بھی خیبر پختونخواہ کا دورہ کرینگے تو پہلا جلسہ ملاکنڈ میں کرینگے ۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے اورصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پی پی پی نے پہلی دفعہ غریب طبقہ کے لئے آواز اُٹھائی اور انہیں عزت نفس دیا اور مثبت سوچ اور عملی خدمت کی بنیادرکھی اور اسی کردار سے عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں ۔ مخالفین کے تبدیلی ، پختون ، اسلام اور دیگر نعرے صرف سٹیج تک محدود ہیں ۔حقیقت میں ان تمام نعروں کا عملی مظاہرہ پی پی پی نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قوم پر نہیں بلکہ قوم کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے بار بار پی پی پی پر اعتماد کیا ہے ۔
سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ملاکنڈ کو ولی باغ بنانے کی خواب دیکھنے والے سُن لیں کہ ملاکنڈ پہلے منی لاڑ کانہ کہلایا جاتا تھا لیکن اب پورا لاڑ کانہ بن جائیگا ۔ یہاں کے عوام پر حقیقی خدمت اور ترقی دلانے والوں کا فرق واضح ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی شہداء کی پارٹی ہے اور اس کے ہر کارکن نے عوام کے لئے اپنے زندگی وقف کردی ہے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم سید محمد علی شا ہ باچہ نے کہا کہ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو تمام تر اختیارت دینے کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور ضلع ناظم کے پاس کلاس فور کے تبادلے کا اختیار بھی نہیں ہے جبکہ حکمران اپنے بنائے گئے پالیسی پر بھی عمل نہیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کے ترقی اور خوشحالی میں مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے بنانے والے حکمران کے اپنے صوبے میں مریض ہسپتالوں میں چار پائی کے لئے ترس رہے ہیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)