تازہ ترین

News Detail

عمران خان یوٹرن کا ماہر ہے , انجینئر محمد ہمایون خان

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ ہر دور میں پی پی پی کے خلاف سازشیں ہوئے ہیں اور پی پی پی کے قائدین کویا شہید کیا جاتا ہے یا انہیں جیلوں میں ڈال دیاجاتا ہے لیکن تمام ترانتقامی اور آذیت ناک کاروائیوں کے باوجود پی پی پی غریبوں کے خدمت اور ان کیے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔
وہ یونین کونسل بدرگہ میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء سرتاج خان کی خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھیں ۔
جلسہ سے صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ ، ضلعی ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ اور تحصیل جنرل سیکرٹری محمد یونس خان نے بھی خطاب کیا ۔
صوبائی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخواہ ایک سیاسی تجربہ گاہ بن چکا ہے ۔ ہر کوئی اپنے مقاصد پورا کرنے کے لئے پختونخواہ کا رُخ کرتے ہیں ور عوام بھی جذباتی فیصلے کرکے ووٹ دیتے ہیں ۔ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر نوجوان نسل کو دھوکہ دیا ہے ۔ ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈز سے کٹوتی کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے محل میں پش آپس بنانے والے نے اپنے کارکنوں کو آنسو گیس اور پولیس تشدد سے دوچار کیا اور خود تماشہ دیکھتے رہیں ۔ عمران خان یوٹرن کا ماہر ہے اور تبدیلی صرف نوجوانوں کے اخلاقیات میں خرابی کے لائے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کو پی پی پی کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ ان کے آسی سالہ منشور کو مرد آہن آصف علی زرداری نے چٹکی بجا کے پورا کیا اور پختون قوم کو شناخت دی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کے آئیڈیل بلالو بھٹو زرداری ہونگے جو کہ حقیقت میں نوجوان ہے اور ان کے خاندان نے کارنامے سرانجام دئیے ہیں ۔ پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ مخالفین کے تبدیلی ، پختون ، اسلام اور دیگر نعرے صرف سٹیج تک محدود ہیں ۔حقیقت میں ان تمام نعروں کا عملی مظاہرہ پی پی پی نے کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے پہلی دفعہ غریب طبقہ کے لئے آواز اُٹھائی اور انہیں عزت نفس دیا اور مثبت سوچ اور عملی خدمت کی بنیادرکھی اور اسی کردار سے عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی قوم پر نہیں بلکہ قوم کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے بار بار پی پی پی پر اعتماد کیا ہے ۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ملاکنڈ کو ولی باغ بنانے کی خواب دیکھنے والے سُن لیں کہ ملاکنڈ پہلے منی لاڑ کانہ کہلایا جاتا تھا لین اب پورا لاڑ کانہ بن جائیگا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)