تازہ ترین

News Detail

اسلامیہ کالج یونیورسٹی اورمادر علمی پشاور یونیورسٹی میں ریسرچ کے لئے انگلش گرائمر سرٹیفیکیٹ ایک دستخط کے تین ہزار سے زیادہ روپے لینے کا انکشاف،

اسلامیہ کالج یونیورسٹی اورمادر علمی پشاور یونیورسٹی میں ریسرچ کے لئے انگلش گرائمر سرٹیفیکیٹ پیسوں پر دینے کا انکشاف،،انگلش لیکچرارز اور پروفیسروں کی ایک دستخط کے تین ہزار سے زیادہ روپے لینے کا انکشاف،
خبریال نیوز کے مطابق پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ماسٹر کے طلبا و طالبات ریسرچ کرنے کے بعد گرائمر سرٹیفیکیٹ کے لئے در بدر کے ٹھوکر کانے پر مجبور ہو گئے ہیں، چار سے پانچ مہینے تک ریسرچ مکمل کرنے کے بعد ریسرچ رپورٹ کی گرائمر کے لئے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار کی دستخط کی ضرورت ہوتی ہیں، جس کے لئے کوئی بھی پروفیسر اور لیکچرار وقت نہیں دیتا، اور مختلف بہانے کر کے طلبا کو انکار کر دیتے ہیں،
زرائع کے مطابق لیکچرارز اپنے ایجنٹس کے زریعے تین ہزار سے پانچ ہزار تک کے روپے پر گرائمر سرٹیفیکیٹ پر دستخط کر دیتے ہیں، طلبا نے خبریال نیوز کو بتایا کہ ریسرچ کے لئے بھی یونیورسٹی کی طرف سے کوئی گائیڈ لائن نہیں دی جاتی،اور جب ریسرچ مکمل کر نے کے بعد بھر خوار ہوتے رہتے ہیں،
اس حوالے سے جب انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرارز سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ ریسرچ کی گرائمر ٹھیک کرنے کے لئے بہت وقت لگتا ہے اور ہم فری میں نہیں کر سکتے،
طلبا نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے اپنے دیپارٹمنٹس کے انگلش لیکچرار کو حکم دے کہ وہ مختلف ڈیپارٹمنس کے ماسٹر طلبا کے لئے ایک لیکچرر مقرر کرے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارائی کرے،

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)