تازہ ترین

News Detail

جماعت اسلامی ملاکنڈ نے یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں گرینڈ پارٹی کے انعقا د کا اعلان

ملاکنڈایجنسی (ولایت خان باچہ /نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی ملاکنڈ نے یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں گرینڈ پارٹی کے انعقا د کا اعلان کردیا ۔
ضلع ملاکنڈ میں ہزاروں نوجوانوں نے یوتھ انٹرا الیکشن میں ووٹ ڈال کر جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو بہتر اور روشن مستقبل دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔
شوریٰ اجلاس کے موقع پر ضلعی نائب اُمراء شاہ راز خان ، شہاب حسین ، نورمحمد ایڈوکیٹ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا جبکہ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خورشید علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مطیع اﷲ سمیت شوریٰ کے دیگر آرکان بھی موجود تھیں ۔ ضلعی آمیرنے کہا کہ جماعت اسلامی ملاکنڈ کے عوام کے تمام مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور یوتھ ونگ کے پارٹی الیکشن میں ہزاروں نوجوانوں کا ووٹ ڈالنا جماعت اسلامی پر ان کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ماہ فروری میں ضلعی اجتماع آرکان اور مارچ میں مرکزی تربیت گاہ لاہور میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)