تازہ ترین

News Detail

ضلع ملاکنڈ کے 28یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل

ملاکنڈایجنسی (ولایت خان باچہ /نمائندہ خصوصی ) ضلع ملاکنڈ کے 28یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہو گئے ۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے تحصیل کے سطع پر ریٹرننگ اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزجبکہ ہر یونین کونسل میں پریزائڈنگ آفیسر مقرر کئے گئے تھیں جن کی نگرانی میں انتخابات کرائے گئے ۔ضلع ملاکنڈمیں ٹوٹل 29پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھیں جس میں ہر یونین کونسل کے سطع پر صدارت ،جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹیو کونسل کے لئے 166اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔
یوتھ ونگ کے انتخابات میں نوجوانوں نے بھر حصہ لیااور اپنے رائے دہی کا اظہار کیا ۔انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے 2بجے تک جاری رہی تاہم پولنگ سٹیشنوں میں ووٹروں کی رش اور موجودگی کی وجہ سے ووٹ پول کرنے کا دورانیہ مذید بڑھایا گیا ۔
انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے کے لئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع ،ضلعی آمیر مولانا جمال الدین اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر جاسم علی ایڈوکیٹ کے ہمراہ تمام یونین کونسلوں اور پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر تحصیل مولانا محمد طیب اور تحصیل کونسلر درگئی قاضی رشیداحمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرکارکنوں سے خطاب اور میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران صوبائی جنرل سیکر ٹری عبد الواسع اور ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت نے بھی نوجوانوں کو کوئی پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا ۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس نے نوجوانوں کو شفاف طریقے سے اپنے لئے قائدچننے کا موقع فراہم کیا ہے جبکہ دیگر جماعتیں وراثتی پارٹیاں بن چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس تجربے کے بعد پورے ملک میں الیکشن کرائے جائینگے ۔ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی خاندانوں کی پارٹی نہیں ہے اوریوتھ انٹرا پارٹی کے مکمل ہونے کے بعد انہی نوجوانوں کی مختلف ٹریننگ کی جائیگی اور انہی کے ذریعے معاشرے میں فلاحی ، کھیل کود سمیت مثبت سرگرمیاں شروع کئے جائینگے اور نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ایسی پارٹی ہے جو نوجوانوں ، کسانوں ، غریبوں ،طالب علموں سمیت ہر طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے جس کے کارکردگی اور کردار کا اعتراف سروے کرنے والے عالمی اور اندرونی تنظیمیں بھی کرتی ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)