تازہ ترین

News Detail

سخاکوٹ کے نواحی علاقے جھاڑئ میں دو گروپوں کے درمان فائرنگ،نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ملاکنڈایجنسی (ولایت خان باچہ /نمائندہ خصوصی) سخاکوٹ کے نواحی گاؤں جھاڑے میں دو فریقین رشتہ داروں کی درمیان گھریلوں جھگڑے کے دورا ن فائرنگ ، ایک نوجون جاں بحق ، ایک زخمی ۔
درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق :۔ سخاکوٹ کے قریبی علاقے جھاڑے میں رشتہ دارفریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان آسد خان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان انور زیب ولد رحمان زیب زخمی ہو گیا جس کوعلاج کے لئے درگئی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دونوں کا رشتہ آپس میں چچا زاد بھائی بتایا جاتا ہے ۔تھانہ سخاکوٹ نے فریقین کی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کی ہے جبکہ ایک اور واقعے میں درگئی کے نواحی علاقے ہریان کوٹ یونین کونسل ہیروشاہ میں ایک موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص مراد غنی ولد سلطان محمد سکنہ ہریان کوٹ جاں بحق ہوگیا ہے ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرلیا ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)