تازہ ترین

News Detail

پختو ادبی جرگہ مالاکنڈ کی مرحوم خالق زیار کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی،صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر رحمت شاہ سائل نے صدارت کی

ملاکنڈایجنسی (ولایت خان باچہ / نمائندہ خصوصی ) پختوا دبی جرگہ ملاکنڈ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر رحمت شاہ سائل منعقدہوا جس میں نامورشاعر،مفکراوردانشورڈاکٹرعبدالخالق زیارؔ کے وفات پر دلی تعزیت کا اظہار اورمرحوم کے ایصال ثواب ومغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اجلاس میں پختوادبی جرگہ ملاکنڈکے جنرل سیکرٹری آمیررزاق آمیرؔ ،مکرم خان صباؔ ،نذیرخیالؔ ،سیدآمیرقاسم ہاشمی ،تاج محمدخاموش،محسن شاہ محسن ،محمدطاہرطاہر،شیردرازخان ملنگ،ڈاکٹرغنی،محمدعالم عالم ،سیدتجمل حسین قائل،نیازک خان ،سبزعلی خان نویدجمال ،سلیم اللہ ،حمیداللہ اوردیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
پختوادبی جرگہ ملاکنڈکے صدر رحمت شاہ سائل اوردیگر نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالخالق زیارؔ کی وفات سے پشتوادب میں جو خلاء پیداہواوہ شائد صدیوں بعد بھی پر نہ ہوگی ۔مرحوم انسان دوستی ،وفاداری اورایمانداری کے پیکر تھے ۔پشتوادب کیلئے انکے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ مرحوم ڈاکٹرعبدالخالق زیارؔ عقیدے کے پکے،ایمانداری اوردیانتداری کاعملی نمونہ اورباوقار شخصیت کے حامل انسان تھے
۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالق زیارنے شعبہ طب سے وابستہ ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کواپنے زندگی کاشعاربنایا ۔ اس موقع پر ملک بھرسے نمازجنازہ اورتعزیت کیلئے آنے والے دنیائے شعرو ادب ،سیاسی ،سماجی ،صحافتی اورمختلف مکاتب فکرکے حلقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکاشکریہ بھی اداکیا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)