تازہ ترین

News Detail

اعلی صھافتی خدمات پر مالاکنڈ کے سینئیر صحافی ولایت شاہ باچا کے لئے ایوارڈ،خبریال نیوز کی طرف سے مبارکباد

ملاکنڈایجنسی (نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی ملاکنڈ کی جانب سے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار ولایت خان باچہ کو مثبت اور اعلیٰ صحافتی خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا
۔خصوصی ایوارڈ جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان نے پریس کلب آفس میں منعقد ہ ایک تقریب کی دوران دیا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان نے کہا کہ ملاکنڈ کے تمام صحافیوں نے مشکل حالات میں صحافتی سرگرمیاں جاری رکھ کر ملاکنڈ کے عوام کی آواز پورے دُنیا اور حکومتی ایوانوں تک پہنچائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی ولایت خان باچہ نے ہمیشہ مثبت اور بلا تعصب صحافت کے فروغ کے لئے جدوجہد کی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں اور فلاحی ،سرکاری اور تعلیمی و صحت کے اداروں کے تقاریب کو بغیر کسی تعصب یا تفریق کے کور کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے صحافتی خدمات کو ضلع بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ولایت خان باچہ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورمیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مثبت صحافت کے ذریعے ملاکنڈ کے عوام اور سیاسی کارکنوں کی بہترین خدمت کرسکوں اور کسی سیاسی وابستگی یا تعصب سے بالا تر ہو کر ان کو یکساں کوریج دوں ۔
انہوں نے خصوصی ایوارڈ دینے پر جماعت اسلامی ملاکنڈ کے قائدین اور کارکنوں کو شکریہ ادا کیا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)