تازہ ترین

News Detail

مالاکنڈ میں پی پی کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، اسد لعل خان

ملاکنڈایجنسی(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے بیٹے اور پی پی پی ملاکنڈ کے رہنماء آسد لعل خان نے کہا ہے کہ ہمارے فنڈز سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا
۔سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے وفاقی حکومت کے تعاون سے ملاکنڈ میں گیس اوربجلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے خطیر رقم منظور کرائی تھی جس پر موجودہ حکومتی نمائندگان اور سیاسی قائدین تختیاں لگا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ الیکشن میں ہارجیت کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو کہ مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بدرگہ میں پارٹی ورکروں کے اجتماع اور میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران کیا ۔اس موقع پر علاقے کے عوام اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے آسد لعل خان کو گیس اور بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پرانہیں یقین دہانی کرائی گئی ۔

آسد لعل خان نے کہا کہ تھانہ اور بٹ خیلہ فیڈرزکے لئے 2011میں فنڈز منظورکرائی تھی جبکہ تحصیل درگئی کے تمام یونین کونسلوں میں گیس اور بجلی کی مد میں بھاری فنڈز خرچ کئے گئے ہیں جبکہ کئی گاؤں کو گیس اور بجلی کی سپلائی کاکا م اب بھی جاری ہے لیکن چند سیاسی قائدین اور نمائندگان ان منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے شوقین ہیں لیکن ملاکنڈ کے عوام بخوبی واقف ہیں کہ یہ منصوبے کس نے شروع کئے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہارجیت کا کبھی پرواہ نہیں کیا اور نئے جذبے کیساتھ عوام اور کارکنوں کی بے لوث خدمت جاری رکھی ہے اور حکومت سے باہر ہو کر بھی ذاتی تعلقات پر علاقے کے عوا م کے لئے گیس اور بجلی سمیت دیگر اداروں میں ان کے مسائل حل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر میدان میں عملی خدمت کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ سیاسی مخالفین محض دلفریب نعروں سے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)