تازہ ترین

News Detail

آصف علی زرداری کا بلاول بھٹو کےہمراہ قومی اسمبلی میں جانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےبلاول بھٹو کےہمراہ قومی اسمبلی میں جانے کا اعلان کردیاہے۔
بینظیر بھٹو کی نوی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نواب شاہ سے جبکہ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے ضمنی الیکشن لڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں پہنچ کر مغل بادشاہوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحت نیب کےسربراہ کی تعیناتی پراعتراض نہیں، عدالتوں سے خوف نہیں ،جس کیس میں بابراعوان کالائسنس منسوخ ہواتھاوہ کیس دوبارہ کھولاجائے۔
اصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے آپ سےجمہوری مطالبات کیے ہیں،بلاول نےیہ نہیں کہا کہ سڑکوں پرآئیں گے یا جمہوریت پرحملہ کریںگے، ہم پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جائیں گے اوراپنا آئینی حق استعمال کریں گے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)