تازہ ترین

News Detail

اتمانخیل تحصیل کو بائیزئ تحصیل منتقل کرنا زیادتی ہے،اتمانخیل قوم کے لئے الگ تحصیل کا اعلان کیا جائے،حاجی فضل غنی کا وزیراعلی سے پرزور اپیل

نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت تحصیل درگئ کے صدر فضل غنی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کے حقوق کے لئے اواز اٹھائیگی،
خبریال نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں صوبائی حکومت نے اتمانخیل قوم کے لئے الگ تحصیل بنانے کا اعلان کیا ،لیکن بعد میں زمینی حقائق کے برعکس اتمانخیل تحصیل کو بائیزٗ تحصیل میں تبدیل کیا ،او اتمانخیل قوم کو انکے حق سے محروم کیا، انہوں نے کہا کہ کوٹ مینہ بڑہ اور ملحقہ علاقہ جات کے ساتھ روز اول سے ہی نا انصافی ہوئی ہے،ان علاقوں کے باشندوں کے لئے شناختی کارڈ میں تحصیل بٹخیلہ لکھا ہے اور انکے سارے مقدمات او سیکرٹریٹ بٹخیلہ تحصیل کے ساتھ ہوتا ہے،جبکہ الیکشن میں یہ علاقے تحصیل درگئ کے ساتھ ہوتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ اتمانخیل قوم کے ساتھ یہ سراسر زیادتی ہے اور ان وجوہات کی وجہ سے ان لوگوں کو نا تحصیل درگئ کے حقوق دیئے جاتے ہیں اور نا تحصیل بٹخیلہ کے،
حاجی فضل غنی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اتمانخیل قوم کو انکا حق دے،اور یہ تحصیل یونین کونسل کوٹ مینہ، بڑھ،ہریانکوٹ،خانوڑے،اگرہ وغیرہ کو دیا جائے یا انکے لئے اب نئی تحصیل کا اعلان کرے،
انہوں نے وزیراعلی پرویز خٹک سے پرزور اپیل کی کہ وہ اتمانخیل قوم کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرے او احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)