تازہ ترین

News Detail

مولانا فضل الرحمان کا عمران خان او تحریک انصاف پر سخت تنقید

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں ان لوگوں سے کیا ڈروں جن کی کوئی زبان نہیں ، صبح کچھ اور شام میں کچھ کہتے ہیں، یہ تضادات کا مجموعہ ہیں، کہاں گئے ان کے دھاندلی کے الزامات؟ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان اور تحریک انصاف پر تنقید کی اور کہا کہ الیکشن کے بعد کچھ لوگ آئے کہ تحریک انصاف سے صلح کرلوں، میں نے کہا ذاتی جنگ نہیں، جس بنیاد پراختلاف کیا اس پر قائم ہوں، نظریے اورعقیدے پر کوئی مصالحت نہیں ہوسکتی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے کہا گیا دو تین سال سے میری تقریریں نوٹ کی جارہی ہیں، میں نے تسلیم کیا کہ عمران خان کو یہودی لابی کا ایجنڈا کہتا ہوں اور یہ جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، ان کی طرف سے آنے والے تسلیم کرتے ہیں کہ میری باتیں ٹھیک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا تحریک انصاف کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ اپنے صوبے کاحساب لیں، خیبر بینک میں ایسا فراڈ ہوا کہ ایم ڈی نے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دے دیا، جب آپ اور آپ کے وزیراعلیٰ احتساب کی گرفت میں آئے تو احتساب کمیشن کے چیرمین کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا، بین الاقوامی سروے والے کہتے ہیں کہ آج خیبر پختونخوا کرپشن میں نمبر ون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقصد کی جنگ لڑرہے ہیں ، اگرچہ ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں لیکن نظریے پر حرف آتا ہے تو ہم میدان میں آجاتے ہیں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)