تازہ ترین

News Detail

ترکی ایک بار پھر دھماکوں کي گونج

ترکی ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ہے،ترکی کے شہر استنبول میں ایک سپورٹس سٹیڈیم کے باہر دو دھماکوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 166 زخمی ہو گئے ہیں۔
ترک وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہلا دھماکا اسٹیڈیم کے باہر ہوا جبکہ دوسرا دھماکا مکہ پارک میں کیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پارک میں ہونے والا دھماکا خود کش ہوسکتا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ ایک کار بم حملے اور ایک خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیرِ داخلہ سلمان صولو نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ایک کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بیشکتاش سپورٹس سٹیڈیم میں ایک فٹبال میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔
رجب طیب اردگان نے کها هے کہ ہمیں اللہ کی مرضی پر شک نہیں ہونا چاہئیے، ہم ایک قوم بن کر فوج کی مدد سے دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)