تازہ ترین

News Detail

ایف سی ار کالا قانون ہے اور ہم اسکے خلاف اخری حد تک اواز اٹھائینگے, انسانی حقوق کے علمبردار گل نواز مہمند

اے این پی ولی کے انفارمیشن سیکرٹری فاٹا اور انسانی حقوق کے علمبردار گل نواز مہمند نے کہا ہے کہ ایف سی ار کالا قانون ہے اور ہم اسکے خلاف اخری حد تک اواز اٹھائینگے
خبریال نیوز سے گفتگو کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،اور فاٹا کے عوام کا مطالبہ ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے چند نام نہاد ملکان اپنے مفادات کے لئے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کی مخالفت کرتا ہے ،جبکہ عوام چاہتے ہیں کہ جلد از جلد فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بہت صلاھیت ہے اور ھکومت یہاں کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرے
گل نواز مہمند نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائے اور وہاں کے عوام کو حق خود ارادیت اور خود مختاری دی جائے،انہوں نے کہا کہ فاٹا دہشتگردی سے متاثر علاقہ ہے اور دہشتگردوں نے یہاں کے تعلیمی اداروں کو تباہ کیا ہے اور حکوت جلد از جلد ان تعلیمی اداروں کو تعمیر کرائے
انہوں نے کہا کہ ھکومت کاریڈور میں فاٹا کو انکا حصہ دے ،اور یہاں کے عوام کو انسانی بنیادی حقوق دیا جائے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)