تازہ ترین

News Detail

(گڈو کی چائے (تحریر شبیر حسین دھڑ

#گڈو_کی_چائے

#تحریر_شبیر_حسین_دھڑ

ادھر سے سورج کی پہلی کرن پھوٹی تو ادھرانگ انگ میں بسے تخیل و خیالات سے بھرے خوابوں کی قبا چاک ہوئ- برسوں سے چلی آرہی ریت نبھاتے گڈو اینڈ کمپنی کے اول دستے کی آمد ہوئ۔وہ خود تو نہ پڑھ سکے مگر نہ جانے کتنے پڑھنے والوں کو اپنے ہاتھوں سے نکال چکے تھے۔

یہ گڈو کی چائے تھی ۔قائداعظم یونیورسٹی کی تاریخ کا جب بھی زکر ہوگا تب گڈو کی چائے کے بنا خیالات ادھورے رہ جائیں گے۔ صبح سے لے کر رات کے 10 بجے تک گڈو ہٹس کا بڑا چولہا اور چائے کے سمندر کی طرح بھرا کیتلہ ابلتا رہتا ہے، استاد شاگرد اور چھوٹے بڑے کی تمیز ختم ہوجاتی ہے۔سندھی بلوچ پنجابی پھٹان سرائکی اور کشمیری رنگ نسل اور علاقے کا تصور ختم ہوجاتا ہے تب ایک آواز آتی ہے

"قادر ایک ٹوکن جگر" پھر اتنے سارے کپ لیتا قادر کسی آتنگ وادی کی نظر سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے "یہ لو استاد" کئ برسوں پر میحط اس گڈو کے ڈھابے نے ہزاروں چاہنے والے پیدا کیے ۔ کوئ ڈراپ ہوکے یونیورسٹی سے چلے گئے مگر گڈو کا نام یاد رکھا کوئ سفیر کوئ سی ایس پی اور کوئ اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود بھی گڈو کو نہ بھلا سکے وہ آج بھی اپنی فمیلیز سمیت گڈو کی چائے کی چسکی لگانے پہنچے ہوئے ہوتے ہیں۔ چائے میں ایک چاہت تھی، گڈو کی چائے پیتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کی سیاسی و معاشی گفتگو شروع ہوجاتی ہے۔ ہاتھ پر ہاتھ بجتے ہیں تالی سے تالی جڑتی ہے صبح سے لے کر شام تک گڈو کا 10 سٹار ڈھابہ قائدین کو اپنا گروویدہ بنائے رکھتا ہے۔۔۔

یوں شام بیت جاتی ہے، پنچھی گھروں کو چلے جاتے ہیں وقت کے ساتھ گڈو کا چولہا بھی ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔نہ جانے کتنے لوگ آئے کتنے چلے گئے مگر گڈو سے گڈ مومنٹس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔رسم۔وفا نبھانے والے آج بھی اپنے ان بہترین دوستوں کی یاد میں گڈو کی چائے پیتے امڈے چلے آتے ہیں جہاں ان کے جیون ساتھی ملے مگر بچھڑ گئے، کچھ اپنے ان دوستوں کی یاد میں گڈو کی چائے کا کپ پینے آتے ہیں جو ان کے ساتھ تھے کبھی مگر آج منوں مٹی کے ملبے تلے ہیں۔

پاکستان بھر کی یونیورسٹیز سے الگ تھلگ جامعہ قائداعظم کی یہی روایات اور ثقافت اس کو دنیا بھر میں ممتاز بناتی ہے یہی روایات کی امین جامعہ نے اب تک میلوں دور بیٹھے قائدین کے دھڑکتے دل کے ساتھ اپنی یادیں باندھی ہوئ ہیں۔۔

"کرچلے سفر تو یاروں کو وطن یاد آیا کرچلے دفن تو یاروں کو کفن یاد آیا"

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)