تازہ ترین

News Detail

پولیس نے قصور میں بچی کو قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا ،جنسی درندےکیسا دکھتا ہے :جانئ

قصور(نیوزڈیسک )قصور میں 8سالہ بچی کو بد اخلاقی کر کے قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور ڈی سی او آفس اور ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کر لیا جبکہ دوسری جانب سیاسی رہنماؤں نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی واقعے کا از خودنوٹس لے لیا ہے ۔بچی کے بے ہیمانہ قتل پر عوام اور رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزم بچی کو لے کر جا رہا ہے ۔پولیس نے شدید دباؤ کے بعد ملزم کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے ۔دوسری جانب قصور میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلا دیں جس سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)