تازہ ترین

News Detail

کمسن سعودی لڑکی نے ویڈیو چینل پر دھوم مچادی

ریاض(نیوزڈیسک) بارہ سالہ سعودی لڑکی نے ویڈیو چینل قائم کرلیا۔12 سالہ سعودی لڑکی حنین الخرجی نے انوکھے مرض خون میں سوزش سے نمٹنے اور معمول کی زندگی گزارنے کیلئے ویڈیو چینل قائم کر لیا ہے۔حنین کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی آرٹ اور پینٹنگ کی شوقین ہے۔ ٹی وی اناؤنسر بننے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ حنین کی دنیا کے نام سے اپنا چینل قائم کئے ہوئے ہے۔ اپنے چینل سے کھانے پینے کے طور طریقے ، میک اپ کے انداز سکھا رہی ہے۔ مختلف مقابلے منعقد کر رہی ہے۔ کینسر کے مریض بچوں کو انتہائی پیار، محبت اور لگاؤ سے مفید مشورے دے رہی ہے۔ماں نے مزید بتایا کہ حنین الخرجی نے 8 برس تک اپنا علاج کرایا، مرض اچانک شدید ہو گیا۔ معائنہ کرانے سے پتہ چلا کہ اسے بلڈ کینسر نہیں بلکہ خون میں سوزش کا عارضہ لاحق ہے جس کا وہ 3 برس تک کیمیائی علاج کراتی رہی جس سے اسے آنتوں میں شدید تکلیف ہوئی اور اب حنین سکول نہیں جا سکتی۔اس کی ماں نے بتایا کہ حنین نے تعلیم و تربیت کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی ویب سائٹ قائم کر لی ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)