تازہ ترین

News Detail

Incendies movie review

Incendies_ 2010 Canadian Movie Review انسینڈیز فلم کا نام ہے یہ فرنچ زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے آگ۔ یہ ایک کینڈین فلم ہے جس کی کہانی لبنان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ فلم آسکر کے لئے منتخب کی گئی تھی۔ یہ فلم لبنانی نزاد کینڈین مصنف واجد مواعد کے تھیٹر پلے سے ماخوذ ہے جسے کینڈین فلم میکر ڈینس ویلینو نے فلم کے قلب میں ڈھالا اور پیش کیا۔ یہ فلم اپنی سسپنس فل کہانی۔۔ نہایت ہی غیر متوقع کلائمکس۔۔۔خوب صورت سینماٹوگرافی اور لبنان کے پس منظر کی وجہ سے بہت پسند کی گئی تھی۔ میں کئی بار اس فلم کا ریویو لکھتے لکھتے رہ گیا ۔ کیونکہ میری عادت ہے کہ میں فلم کی کہانی کسی نہ کسی حد تک ضرور بیان کرتا ہوں تاکہ جو لوگ ایسی فلمیں نہیں دیکھ پاتے وہ ان کی کہانیوں سے آشنا ضرور ہوجائیں۔۔ لیکن اس فلم کی کہانی میں لکھ نہیں سکتا۔۔ اس وجہ سے نہیں کہ یہ بہت مشکل کہانی ہے یا سسپنس ختم ہونے کا خدشہ ہے۔۔ بلکہ اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو یہ فلم دیکھنا ہوگی۔ اس فلم کی کہانی کے بارے میں صرف اتنا بتادیتا ہوں کہ اس کہ کہانی شروع ہوتی ہے ایک عورت نوال مروان کی وفات سے۔۔ جس نے اپنی وصیت میں اپنے دو جڑواں بچوں کے لئے کچھ حیرانیاں چھوڑی ہیں۔۔ ایک تو اس نے اپنی تدفین کے متعلق ایک عجیب و غریب خواہش کی ہے جسے قبول کرنا کسی بھی اولاد کے لئے شاید ممکن نہ ہو۔۔ اس کے علاوہ اس نے دو سربمہر لفافے چھوڑے ہیں ایک اپنی بیٹی کے لئے۔۔اور اسے کہا ہے کہ وہ اپنے باپ کو تلاش کرکے یہ لفافہ اسے دے گی۔۔دوسرا اپنے بیٹے کے لئے کہ وہ اپنے بھائی کو تلاش کرکے اسے یہ لفافہ دے گا۔۔ دونوں بہن بھائی کو اپنی ماں کی وفات سے پہلے تک اس بات کا بالکل علم نہ تھا کہ ان کا ایک باپ بھی ہے اور ایک اور بھائی بھی ہے۔ اس کے بعد کی کہانی ان دونوں بہن بھائیوں کی ہے جو اپنے باپ اور بھائی کی تلاش میں لبنان کا سفر کرتے ہیں۔۔ میں اس کہانی کے متعلق اور کچھ نہیں بتاوں گا اور شاید اس کہانی کو محض اتنا سا جاننے کے بعد آپ کو لگے یہ ایک عام سسپنس ٹریولنگ سٹوری ہے جس میں دونوں بہن بھائی کی تلاش کا سفر اپنے باپ اور بھائی تک پہنچ کر ختم ہوجاتا ہے۔۔۔ لیکن یقین مانئے یہ سب کچھ ایسا ہونے کے باوجود ویسا قطعی نہیں ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں۔۔ اس فلم کی کہانی آپ کی سوچ کی تمام تر بلندیوں آپ کی توقعات کے تمام تر اڑان سے پرے ہے۔۔۔۔ اور یہ ایسی کہانی ہے جو آپ کو مدتوں یاد رہے گی۔ اس فلم کی سینماٹوگرافی کمال کی ہے۔۔ فلم کے پہلے فریم سے لے کر آخری فریم تک آپ اس سے جڑے رہتے ہیں۔ اس فلم کا سفر ایسا ہے کہ آپ کو لگتا ہے جیسے یہ سفر آپ کر رہے ہیں۔۔اس فلم کا سسپنس ایسا ہے کہ سچ جاننے کی تلاش میں آپ خود کو اترتا محسوس کرتے ہیں۔۔ اور اس فلم میں لبنان کے حالات کی جو منظر کشی کی گئی ہے وہ اس سے پہلے آپ نے پردہ سکرین پر نہ دیکھی ہو۔ اس فلم کا موضوع حساس ہے۔ اداکاری مناسب ہے لیکن ہدایت کاری قابل داد ہے۔ کیمرہ ورکنگ اور سکرین پلے اتنے عمدہ ہیں کہ فلم دیکھتے ہوئے نہ اس کا ٹیمپو سلو محسوس ہوتا ہے اور نہ آپ اس سے بور ہوتے ہیں۔ یہ فلم فرنچ اور عربی زبان میں ہے۔۔ اس کی ڈبنگ ملنا بھی مشکل ہے۔۔ آپ کو انگلش سب ٹائٹلز ہی ملیں گے۔۔ یو ٹیوب پر بھی مل جائے گی۔ اگر آپ سسپنس۔۔۔ ڈرامہ فلم ۔۔ سنجیدہ اور حساس کہانیوں کو پسند کرتے ہیں۔۔ تو یہ فلم اس معاملے میں ایک "ماسٹر ورک" ہے۔۔۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ سسپنس کہانیوں کا کلائمکس آپ وقت سے پہلے جان لیتے ہیں تو یہ فلم آپ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ رینکنگ موویز دیکھ کر فلم نگری کا سب کچھ دیکھ لیا ہے۔۔ لیکن اس فلم کو نہیں دیکھا۔۔۔ تو میں بڑے آرام سے کہہ سکتا ہوں۔ "نہیں جناب! آپ نے کچھ نہیں دیکھ

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)