تازہ ترین

News Detail

Windtalkers movie review

اگر آپ کو وار موویز پسند ہیں تو Windtalkers ضرور دیکھیں، ایکشن، ڈرامہ سے لبریز یہ فلم آپ کو ایک فوجی کے نازک جذباتی احساسات بھی دیکھائے گی ۔ فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے جزیرے Saipanپر امریکی حملے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار Nicolas Cage نے ادا کیا ہے۔ Nicolas Cageکو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ اُس نے ہر حالت میں ریڈیو آپریٹر Adam Beach کی حفاظت کرنی ہے اوردشمن کے جنگی قیدی بننے سے پہلے خود اُسے ختم کردینا ہے۔ کیونکہ امریکی فوج نے Saipanپر حملے کرنے سے پہلے ریڈ انڈینز کو بطورریڈیو اپریٹر ٹرینڈ کیا تھا جو اپنی مادری زبان میں کوڈورزمیں وائرلیس پر بات کرتے تھے ،جس کا سمجھنا جاپانیوں کے لئے ناممکن تھا۔ ان حالات میں جبکہ Nicolas Cage پہلے بھی اپنے کچھ دوستوں کو جنگ میں کھو چکا تھا اپنے ہی ریڈیو آپریٹر Adam Beach کی حفاظت کرنا اور نازک حالات میں خود اُسے گولی مارنا مشکل کام تھا۔کیونکہ Nicolas Cage دوستوں کے لئے جان دینے والا انسان تھا جان لینے والا نہیں۔ ایک طرف اُس کے جذبات تھے دوسری طرف اُس کا فرض تھا۔ باقی کی کہانی بیان کرکے میں آپ کا مزا خراب نہیں کرنا چاہتا۔ آپ یہ فلم خود دیکھیں اور Enjoyکریں۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)