تازہ ترین

News Detail

Oh my God movie review

مذہب جیسے نازک موضوع پر فلم بنانا یقیناً آسان نہیں ہے لیکن ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں یکے بعد دیگرے اس طرح کی فلموں کا آنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہندوستانی بھی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے اتنا ہی پریشان ہیں جتنا ہم - " او مائ گاڈ" اور "پی کے" کے بعد ایک اور فلم "دھرم سنکٹ میں" میں بھی ہندو پنڈتوں کی اصل حقیقت دکھائ گئی ہے، اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا ہے کہ انسان کو اس کے مذہب سے نہیں بلکہ کردار سے پہچاننا چاہئے - فلم کے مرکزی کردار کو ایک ہندو سیکولر دکھایا گیا ہے جو کہ مذہب کو زیادہ مانتا نہیں لیکن اس کی بیوی اور بچے کسی حد تک مذہبی ہوتے ہیں کہانی میں اس وقت نیا موڑ آتا ہے جب اس شخص کو اپنی والدہ کے پرانے کاغذات میں ایک ایسا کاغذ ملتا ہے جس سے اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ماں باپ نے اسے گود لیا تھا اور بنیادی طور پر وہ مسلمان تھا یہ بات اسکی زندگی میں ہلچل پیدا کر دیتی ہے ، اسی طرح کہانی آگے بڑہتی ہے ، وہ کسطرح اپنے ایک مسلم دوست کی مدد سے مسلمان بننے کی ایکٹنگ سیکھتا ہے -- فلم کے ایک سین میں مسلمانوں پر ایک دھماکہ کا الزام بھی لگاتے ہوئے دکھایا گیا جس سے اس کا مسلمان دوست بہت دکھی ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ہندوستان میں اب تک مسلمانوں کے وجود کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ ہم نے بھی اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں ہم اس ملک سے مخلص ہیں - بہر حال فلم کی صورت میں بہت ہی جامع انداز میں ایک بہت ہی اچھا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے - یاد رہے فلم کا ہدایت کار بھی ایک مسلمان ہے - مذہبی انتہا پسندی یا فرقہ واریت سے قومیں ہمیشہ تباہ و برباد ہو جاتی ہیں نہ جانے ہم لوگ اس بات کو کب سمجھیں گے-

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)