تازہ ترین

News Detail

Tiger zinda hai movie review

ٹائیگر زندہ ہے .فلم بس گزارے لائق ہی ہے . ایک دفعہ دیکھنے کے لئے صیحح ہے . کچھ ہٹ گانے اور بہت سی فائٹ . ایکشن مووی ہے لیکن ایکشن کچھ خاص متاثر کن نہیں ہے نہ ہی اس کی کوئی لاجک ... کوئی سینس بن رہی ہوتی ہے .پوری فلم ایک مشن ہے . لیکن مشن کی پلاننگ کیا ہے . کیسے اس مشکل مشن کو execute کرنا ہے . اس کی کوئی بھی کوئی لاجک کوئی سینس نہیں بنتی. ٹھیک ہے فلم exaggeration ہوتی ہے لیکن کچھ تو اس میں لاجک ہو . سلمان خان مشین گن اٹھا کے نکلتا ہے اور سینکڑوں کے حساب سے داعش والوں کو بھون دیتا ہے . سلمان بھائی تو جیمز بونڈ اور سلطان راہی کو بھی کاٹتے نظر آتے ہیں . فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ کچھ انڈین اور پاکستانی نرسز کوداعش والے عراق میں اغوا کر لیتے ہیں . داعش والوں نے امریکی اور دیگر یورپی ممالک کے بندے بھی یرغمال بناۓ ہوتے ہیں . امریکا کہتا ہے کہ سات دن میں اپنی نرسیں بچا سکتے ہو تو بچا لو نہیں تو اس جگہ کو ہم نے بمباری کر کے تباہ کر دینا ہے کیونکہ وہاں داعش کا موسٹ وانٹڈ کمانڈر ابو عثمان... کمانڈ کر رہا ہوتا ہے . ابو عثمان کا رول ایک ایرانی ایکٹر .. سجاد دیلا فروز نے پلے کیا ہے . اب اصلی داعش والے تو انتہائی وحشی ظالم درندے قسم کے لوگ ہیں . ان کا فلم میں جو داعش کمانڈر ابو عثمان ہے ، وہ انتہائی soft spoken , pleasant personality ہے . وہ انتہائی نائس بندہ لگ رہا ہے . وہ لگ ہی نہیں رہا کہ دہشت گرد ہے . اس کی شکل سے .. بولنے کے انداز سے لگتا ہی نہیں کہ وہ دہشت گرد ہے . اوپر سے وہ روانی سے اردو ہندی بولتا ہے . ٹھیک ہے اس کی لاجک انہونے دی ہے . لیکن باقی داعش والے سارے ہی آپس میں انگلش میں بات کرتے ہیں . جس کی وجہ سے وہ رئیل داعش والی look نہیں آتی . وہ عربی بولتے تو بات کچھ بنتی . را والے انڈین نرسوں کو بچانے کے لئے اپنے ایجنٹ بھیجتے ہیں تو پاکستانی ایجنٹ بھی اپنی پاکستانی نرسوں کو بچانے پہنچتے ہیں . پاکستان کے بارے میں فلم میں اچھی باتیں ہی کی گئی ہیں . کوئی بری بات ، اسلام یا پاکستان کے خلاف نہیں کی گئی . سلمان خان کی شکل اب کافی بڈھی لگتی ہے . حالانکہ یہ خود کو اتنا مینٹن کرتے ہیں . اوپر سے اتنا میک اپ کرتے ہیں . داڑھی بھی اسی لئے رکھوائی لیکن پھر بھی وہ بڈھا بڈھا لگ رہا ہے . آخر میں یہی کہوں گا کہ ایک دفعہ دیکھنے کے لئے صیحح ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)