تازہ ترین

News Detail

Tasmasha movie eview

Imbd 7.2 Tamasha ڈاریکٹر امتیاز علی کہانی ھے تماشے کی ، وہ جو ھماری پیدائش پر شروع ھوتا ھے تو سکول کالج سے ھوتا ھوا نوکری پھر شادی اور بچے پیدا کر کے مرنے تک جاری رھتا ھے ۔ کہانی ھے پاپی پیٹ کی جو اپنا اور اپنے خاندان کا بھرنا اتنی بڑی زمہ داری بن جاتی ھے کہ تاحیات آپ اسے بھرتے ھیں اور یہ سالہ بھرنے کا نام نہیں لیتا ، وقت کا ایسا چکر چلتا ھے زمانے کی چکی میں آپ ایسے پیستے ھیں کہ مرنے تک پھر آپ کو ھوش نہیں آتا ۔ اس سارے تماشے کہ درمیان وہ جو بچپن تھا اپکا وہ جو سینے میں دل تھا اپکے وہ جو خواب تھے وہ جو خواہشیں تھیں وہ جو شوق تھے سب کہاں کھو جاتے ھیں پتہ ھی نہیں چلتا کہ کب زندگی تمام ھو جاتی ھے ۔ وہ جو آپ اب ھیں وہ جو آپ کر رھے ھیں کیا یہ بننا اور کرنا چاھتے تھے ، صبح اٹھ کر دانت برش سے لے کر رات سونے تک کیا زندگی گزار رھیں ھیں یا جی رھے ھیں ۔ صرف سانس لینا اور پیٹ بھرنا زندگی نہیں دل بھی دھرکنا چاھیے جیسے بچپن میں دھڑکتا تھا ۔ یہ ایک فلم نہیں ایک ویک اپ کال ھے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ کیا آپ ایک روبوٹ کی طرح صبح سے شام تک زندگی گزار رھیں ھیں یا ابھی بھی اپکے سینے میں ایک دل موجود ھے ۔ اگر آپکو امتیاز علی کی فلمیں میں موجود حساسیت اور عشق سمجھ نہیں آتا نہ تو یقین مانے آپ بھی ایک روبوٹ ھیں جسکے سینے میں دل ڈھرکنا بند ھو گیا ھے ۔ اس فلم کی ایکٹنگ سکرین پلے کہانی سب اپنی جگہ لاجواب ھے، رنبیر کپور کی اس فلم نے مجھے مجبور کر دیا کہ اسے میں اپنی فیورٹ ہیروز کی لسٹ میں شامل کر لوں

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)