تازہ ترین

News Detail

The Reluctant Fundamentalist movie review

نائن الیون کے موضوع پر ہالی ووڈ نے ساری دنیا سے ہمدردیاں بٹوری ہیں اور اس میں اصل صورتحال کہیں چھپ سی گئی ہے۔ یہ کہانی امریکی وال اسٹریٹ میں کام کرنے والے باصلاحیت پاکستانی چنگیز خان کی ہے جس کی زندگی پر نائن الیون بہت برے اثرات مرتب کرتا ہے۔ نائن الیون سے قبل امریکہ سے محبت کرنے والا چنگیز نائن الیون کے بعد ایسے حالات سے گزرتا ہے کہ وہ امریکہ سے بدظن ہوجاتا ہے، اس بدظنی کے سبب ایک کمپنی کے ایسوسی ایٹ رکنیت پر فائز چنگیز امریکہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے جسے اس کا سینئر کلیگ پروفیشنل خودکشی سے تعبیر کرتا ہے۔ فلم محسن حامد کے ناول پر مبنی اور فلم کا ٹائٹل بھی وہی ہے جو ناول کا تھا، میرا نائر جو امریکہ میں سکونت پذیر ہیں انہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری دی ہے بلکہ اس فلم ایسے سنوارا ہے جس سے یہ ایک گلوبل فلم بن گئی ہے جسے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ہالی ووڈ کی فلم ہے، اس میں ہندوستان پاکستان سمیت ساری دنیا کیلئے اٹریکشن ہے۔ لاہور یونیورسٹی کے ایک امریکن پروفیسر جو حقیقت میں سی آئی اے کا ایجنٹ تھا، اغواء ہوجاتا ہے، اس کے اغواء کا شک چنگیز پر کیا جاتا اور ایجنسیاں اس کا تعاقب کرکے اس کی زندگی حرام کردیتی ہیں، سی آئی اے کا ایک ایجنٹ جو سارے لاہور میں جرنلسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اس کی ملاقات یونیورسٹی کے کیفیٹریا میں چنگیز سے ہوتی ہے اور فلم آگے بڑھتی ہے۔ فلم مین ہٹن، لاہور اور ترکی میں بنائی گئی ہے، مکالموں کی بے ساختگی اور خوبصورت عکسبندی مزین 2012 کی اس فلم کو 2017 میں دیکھنے کا افسوس ہورہا ہے۔ فلم میں ایک ترکش پبلشر کا مختصر کا کردار بہت دلچسپ ہے، چنگیز کی پبلشر کے ساتھ ایک تجارتی گفتگو ہوتی ہے جس میں چنگیز اسے بتاتا ہے کہ اس کے والد (اوم پوری) ایک شاعر ہیں، جواب میں پبلشر کہتا ہے کہ تمہیں اپنے کام (بزنس ایڈوائزر) پر شرم آنی چاہئے۔ قلم کے میدان میں ہر محسن حامد کی محنت فلم کے میدان میں کسی میرا نائر کے ہی ہاتھ لگنی چاہئے ورنہ انوراگ بسو جیسے لوگوں میں ایسی خوبصورت اسکرپٹ کو بھی جگا جاسوس بنا دینے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ میرا نائر کے مطابق اس فلم کو بنانے میں سب سے اہم دلچسپی لاہور کی شکل میں تھی، میرا کے والد کا لاہور،،، یہ ایک بیٹی کا اپنے والد کیلئے کام ہے جو خراب ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)