تازہ ترین

News Detail

Movie: Arth- The Destination on boxoffice

Movie: Arth- The Destination ضروری نوٹ!! جو لوگ پوسٹ دیکھ کر بنا ریویو پڑھے ہی فلم دیکھنے کا ارادہ بنا لیتے ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ آگاہی پوسٹ ھے تاکہ لوگوں کو "خودکشی" کرنے سے روکا جا سکے۔۔ چونکہ فلم اس لائق ہی نہیں کہ اس پر تبصرہ کیا جائے تو آج تبصرہ کریں گے مندرجہ ذیل تصاویر پر۔۔ تصویر نمبر 1: غور سے دیکھئے اس تصویر کو یہ علی ظفر نہیں بلکہ علی ظفر پر تنقید کرنے والے پاکستان کے "ایکس-گجر" شان شاہد ہیں۔۔ باقی کی کاسٹ کی طرح انہوں نے بھی اپنی غضبناک اداکاری سے فلم کو تباہ کرنے میں برابر کردار ادا کیا۔۔ تصویر نمبر 2: یہ زبردستی کی سوپر اسٹار ہیں "امائمہ" نام تو سنا ہی ہوگا، یہ اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ کی "دی ریڈر" سے انسپائر ہو کر جسم کی نمائش کرنے کی بے کار کوششیں کرتی نظر آئیں۔۔ جبکہ ادکاری میں انکا کوئی ثانی نہیں۔۔ تصویر نمبر 3: اس تصویر پر غور کیجیے یہ عمران ھاشمی اور ملیکا شراوت نہیں بلکہ اپنے موہب مرزا اور امائمہ ملک ہیں۔۔ انہوں نے اس فلم میں پورے ڈیڑھ منٹ کی "پاکستانی" فرینچ کِس کی۔۔ تصویر نمبر 4: فلم کے واحد ساڑھے چار منٹ جو آپ سینیما میں خود کو گالیاں دیئے بغیر گزارتے ہیں وہ "مرشد جی" گانا ھے۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)