تازہ ترین

News Detail

وقار یونس کو 10 اوورز پر مشتمل ٹیسٹ میچ کرانے کی تجویز دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا

مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے ٹی 10 لیگ کی کامیابی سے متاثر ہو کر 10 اوورز پر مشتمل ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ متعارف کرانے کی تجویز دی تو صارفین نے وہ کچھ کہہ دیا جو انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا

وقار یونس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”ٹیسٹ کرکٹ کیلئے میری محبت کا اظہار کرنے اور ٹی 10 کی پیش قدمی جاری رکھنے کیلئے، ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹی 10 میچوں کے بارے میں کیال خیال ہے؟

دو اننگز، 10 اوورز رنز کی برتری اور خسارے کے ساتھ، فالو آن، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے جدت اور تبدیلی ہی واحد راستہ ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟

وقار یونس کی یہ تجویز صارفین کو پسند نہ آئی اور انہوں نے انتہائی دلچسپ طریقوں سے اس تجویز کی نفی کر دی جس کے باعث وقار یونس بھی یقینا اپنی تجویز پر غور کر رہے ہوں گے۔

ایک صارف کپل چوہان نے گوگل سرچ کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا ”کسی اور کی ٹویٹ کیسے ڈیلیٹ کی جاتی ہے“

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)