تازہ ترین

News Detail

’جب بالوں میں شیمپو لگائیں تو ساتھ یہ ایک کام بھی ہمیشہ ضرور کریں‘ بال بنانے والے انتہائی معروف ماہر نے اہم ترین مشورہ دے دیا

بالوں کو شیمپو کرتے وقت عموماً لوگ کئی غلطیاں کرتے ہیں جو شیمپو کے فوائد کو کم یا ختم کرکے الٹا نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اب برطانیہ کے معروف ہیئر سٹائلسٹ نے شیمپو کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پاﺅل ونڈل نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”عموماً لوگ ایک ہی بار زیادہ مقدار میں شیمپو استعمال کرتے ہیں جو کسی صورت بہتر نہیں ہے۔ شیمپو کی مقدار کم ہونی چاہیے، جو ہتھیلی پر 5روپے کے سکے کے حجم جتنی ہو۔ اس کے علاوہ ہر دفعہ شیمپو دو بار کرنا چاہیے اور دونوں بار مقدار اتنی ہی رہنی چاہیے۔“ اﺅل کا کہنا تھا کہ ”بالوں میں نرمی کے ساتھ شیمپو کا مساج کرنے کے بعد بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھونا اس پراسیس کا سب سے اہم حصہ ہے۔ عموماً لوگ شیمپو کے بعد بالوں کو اچھی طرح صاف نہیں کرتے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شیمپو بالوں میں موجود گردوغبار وغیرہ کو صاف نہیں کرتا بلکہ اس کی صفائی پانی ہی کرتا ہے، چنانچہ شیمپو کے بعد بالوں کو خوب اچھی طرح دھونا چاہیے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)