تازہ ترین

News Detail

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نااہل کرنے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور انہیں ناٹ آﺅٹ قرار دیدیا گیا ہے

پریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنانے سے پہلے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کورٹ روم نمبر 1 کے باہر پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد بھی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے اور اضافی خاردار تاریں بچھانے کے علاوہ 700 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا جبکہ ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی نے 2 نومبر 2016ءکو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں عمران خان پر لندن فلیٹ چھپانے اور جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حنیف عباسی نے اپنی پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ دونوں نے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور کاغذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا، جہانگیر ترین پرسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے ۔ اس لئے انہیں شق 62 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ عمران خان نے 30 نومبر کو پہلا تحریری ثبوت عدالت میں جمع کرایا جبکہ 28 ستمبر کو جمائمہ خان کے دو خطوط بطور ثبوت پیش کئے۔ دوران سماعت عدالت نے متعدد بار عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلاءسے جوابات طلب کئے۔ سپریم کورٹ نے اس کیس پر 405 دن میں 50 سماعتیں کیں اور 101 گھنٹے کارروائی ہوئی جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر کے 14 نومبر 2017ءکو فیصلہ محفوظ کیا تھا Imran khan is one of the best politician,and is not guilty.

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)