تازہ ترین

News Detail

سخاکوٹ ملاکنڈ تائیکوانڈو اکیڈیمی کے کھلاڑی نعمان خان نے 12th کورین ایمبسیڈر نشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ انڈر 17میں گولڈ میڈل حاصل کر لی

سخاکوٹ ملاکنڈ تائیکوانڈو اکیڈیمی کے کھلاڑی نعمان خان نے 12th کورین ایمبسیڈر نشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ انڈر 17میں گولڈ میڈل حاصل کر لی ۔

تائیکوانڈو کے مقابلے اسلام آباد میں منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے 48کلو گرام سے کم کیٹگری کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ حکومتی عدم توجہ اور وسائل کے کمی کے باوجود ملاکنڈ سخاکوٹ کے کھلاڑی نے پورے ضلع کا نام روشن کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق :۔ کورین ایمبیسی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ 12thکورین ایمبسیڈرنشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سخاکوٹ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 48کلوگرام وزن سے کم کھلاڑی نعمان خان نے انڈر 17مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ضلع ملاکنڈ کا نام روشن کیا ہے ۔ پورے پاکستان میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والا نعمان خان سخاکوٹ تائیکوانڈو اکیڈیمی کا کھلاڑی ہے ۔

اس موقع پر اکیڈیمی کے کوچ ضیاء اﷲ شاہ نے بتایا کہ کم وسائل اور حکومتی و ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے عدم تعاون کی باوجود نعمان خان کا گولڈ میڈل جیتنا انتہائی خوشی اور اعزاز ی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی بھی ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بار بار یاددہانیوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس ملاکنڈ نے کوئی معاونت یا رہنمائی نہیں کی ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)