تازہ ترین

News Detail

افواہوں اور تردیدوں کا کھیل کھیلتے کھیلتے بلآخر....

افواہوں اور تردیدوں کا کھیل کھیلتے کھیلتے بلآخر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یعنی ویرات انوشکا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ ایک خوبصورت جوڑا جسے بے شک بے مثال کہا جاسکتا ہے۔ اور دونوں کا ایکدوسرے کے لئے انتخاب بھی اعلی ہے۔ شوہر اگر بہت خوبصورت اور اسمارٹ اسپورٹس مین جو کسی بھی اشتہار میں نگینے کی طرح فٹ آجائے، اور دنیائے کرکٹ کا عظیم بلے باز جو جلد ہی اس مقام پر براجمان ہوچکا ہے جہاں تک پہنچنے کا اکثر بلے باز خواب ہی دیکھ پاتے ہیں۔ تو بیوی حسن کی دیوی اور میر کی غزلوں کا دیوان۔ پہلی فلم میں ہی کنگ خان کے مد قابل آئی اور پھر عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ بھی سپر ہٹ فلمیں دینے میں کامیاب رہی۔ آج اس کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اور ہٹ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس شادی میں ایک اور چیز جو مجھے اچھی لگی وہ دولہا دلہن کی مناسب عمر میں شادی کا فیصلہ کرلینا ہے۔ وگرنہ اس کے آگے پیچھے جو بھی شادیاں فلم یا اسپورٹس انڈسٹری میں ہوئی ہے سب میں دولہا دولہن دونوں یا دونوں میں ایک ضرور اپنی زندگی کی آدھی اننگ کھیل چکا ہوتا ہے۔ ویرات اور کوہلی جرات مند ثابت ہوئے اور شادی اور محبت سے لطف اندوز ہونے کے لئے اچھی عمر میں شاندار فیصلہ کیا ہے۔ ان کے ترو تازہ چہرے دیکھ کر ہی بندے کو خود میں تازگی محسوس ہوتی ہے۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)