تازہ ترین

News Detail

Fury war movie review 2014

" it'll end..... soon....... But before it does a lot more people gotta die.. " جنگیں کیا ہوتی ہے۔۔؟ جنگ وجدل ہر خواب کا، ہر مسکراہٹ کا، ہر پیار کا، ہر تعمیر کا، ہر خوشبو کا اور ہر لطیف احساس کا قاتل ہے... کسی نے کہا ہے " جنگ لاتعداد خوشیاں لاتی ہیں ان لوگوں کے لئے جو کفن سیتے اور قبردیں کھودتے ہیں۔۔" پہلی جنگ عظیم کے دوران فرانس کے وزیراعظم رہنے والے جارج کلیمانسو کا مشہور قول ہے کہ جنگ ایک اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے جسے فوجیوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے. Fury ٹینک پر سوار جب فوجی کی نظر ایک حسین لڑکی پر پڑ جاتی ہے تو ساتھی فوجی کہتا ہے ۔۔" یہ ایک چاکلیٹ کی عوض آپ کے ساتھ سونے کے لئے تیار ہو جائے گی." اس ایک لائن میں جنگ کہ دوران اور بعد کا منظر پوشیدہ ہے۔۔۔ ساحر لودھیانوی نے کہا تھا جنگ میں پرچھائیاں بھی جلتی ہے۔۔۔۔پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں کروڑوں لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے۔۔۔ستم ظریفی مگر یہ ہے کہ ان جنگوں کہ ساتھ اب بھی " عظیم " لکھا جاتا ہے ۔۔جنگیں عظیم نہیں ہوتی، جنگ میں جیت بھی نہیں ہوتی۔۔جنگ میں صرف ہار ہوتی ہے ۔۔دونوں طرف سے ۔۔ ۔۔fury دیکھئے، سمجھیئے، اور امن کی بات کیجیے ۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)