تازہ ترین

News Detail

Movie: Kapoor & Sons review

Sunday Special Movie: Kapoor & Sons Fawad, Siddharth, Aalia ایک مووی اپنے اندر کتنی گہرائی رکھتی ھے اسکا اندازہ فلم بین پوسٹر سے ہی لگا لیتے ہیں، فلم کس قدر مزاحیہ یا سنجیدہ ہوگی عموماً فلم کے پوسٹر سے باآسانی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ھے، لیکن کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن دانت دکھانے کے اور جبکہ کھانے کے اور ہوتے ہیں، جس فلم کا آج ذکر کرنے لگا ہوں یہ اوپر لکھے گئے پیراگراف پر پورا اترتی ھے۔۔ فلم کے پوسٹر سے لگ رہا ھے یہ چھ افراد پر مشتمل ایک ایسی فیملی کی کہانی ھے جو ہستے کھیلتے شروع ہوگی اور ناچتے گاتے ختم ہو جائے گی۔۔ شاید یہی وجہ ہو سکتی ھے کہ کچھ سنجیدہ فلم بینوں نے اس فلم سے کنارہ کشی کی ہوگی۔۔ لیکن یہ فلم بالکل بھی ویسی نہیں ھے جیسا کہ پوسٹر میں نظر آ رہا ھے۔۔ بڑھتے ہیں ریویو کی جانب۔۔ کہانی ھے ایک کپور فیملی کی جن کے پاس لڑنے جھگڑنے مارنے پیٹنے اور الزام تراشیوں کی درجنوں وجوہات ہیں لیکن ایک ساتھ بیٹھ کر ڈنر کرنے کی صرف ایک وجہ ھے وہ ایک انکا دادا جس کی بس ایک ہی خواہش ھے کہ مرنے سے پہلے پہلے ایک فیملی فوٹو بنا لی جائے جس میں پورا کپور خاندان شامل ہو، دیکھنے میں تو یہ کام بہت آسان نظر آتا ھے لیکن کرنے میں اس پہاڑ کے برابر ھے جسے مانجھی نے توڑا تھا۔۔ فیملی میں ہر افراد کے دوسرے افراد کو لے کر کچھ مسائل ہیں جسکی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو دیکھنا تک پسند نہیں کرتے، لیکن کمال کی بات یہ ھے کہ یہ لوگ کوئی بھی مسئلہ فیس ٹو فیس ڈسکس ہی نہیں کرتے والدین سے لے کر بچوں تک سب افراد بہت سی غلط فہمیوں کی وجہ سے ایک دوسرے کیلئے دل میں اس قدر نفرت پالے ہوئے ہیں کہ لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں بالآخر یہ غبار اس وقت پھٹتا ھے جس دن فیملی فوٹو کیلئے باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی ھے اب اس غبار کے سونامی کا شکار کون کون ہوتا ھے جاننے کیلئے دیکھئے کپور اینڈ سنز (سنس ۱۹۲۱) فلم کی ہدایاتکاری اس قدر حقیقت کے قریب ھے کہ یہ کہانی آپکو خود کی یا خود سے جڑے لوگوں کی محسوس ہونا شروع ہو جائے گی، اداکاری میں اگر سدھارت کو اگنور کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بالی ووڈ ہسٹری میں مکمل کاسٹ کی جانب سے اتنی شاندار اکاداری بہت کم دیکھنے کو ملتی ھے حالات کے مطابق پیش آنے والا خوبصورت میوزک بھی آپ کو فلم سے مزید جوڑے گا۔۔ اوور آل یہ فلم مکمل پیکج ھے جس کا پیغام بہت ہی شاندار ھے "غلط فہمیوں کا قطرہ قطرہ مل کر ایسا سمندر بنتا ھے جسے بروقت کلیئر نہ کیا جائے تو یہ ایسے سونامی کی شکل اختیار کر لیتا ھے جو پورے خاندان کو نگل لیتا ھے" A Perfect Family Drama

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)