تازہ ترین

News Detail

atonement movie review

ایک دُکھ بھری لو اسٹوری از: وسیم حبیب فلم ایک Oscar اور 146 مختلف کیٹیگری کی Nominations میں سے 50 نومینیشن جیت چکی، 3 کروڈ ڈالر والی فلم نے 35 سالہ ڈرایکٹر Joe Wright(جس کی یہ صرف دوسری فلم تھی) کو 12 کروڈ ڈالر کا بزنس دیا، جو فلم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فلم: 2007 Antonement دورانیہ:122 منٹ ریٹنگ:7.8 فلم کی کہانی 1935 کے خوبصورت انگلینڈ میں فلمائی گئی جو 13 سالہ Wealthy رائٹر Briony Tallis اُس کی بڑی بہن Christina اور ہاؤس کیپنگ (ماسی) کے بیٹے جیم کے گرد گھومتی ہے، 13 سالہ رائٹر اپنی بڑی بہن اور جیم کے رومنس کو خاطر میں نہیں لاتی (کہ وہ خود جیم سے ون سائیڈڈ پیار کرتی ہے) اور ایک دن وہ جیم پر ایک جھوٹا الزام لگا دیتی ہے ۔ عدالت سزا کے طور پر ایک آپشن دیتی ہے کہ آیا وہ یہیں رہ کر قید پوری کرنی ہے یا ورلڈ وار 2 میں جانا پسند کریں گے، تو جیم جنگ والی سزا منتخب کرتا ہے۔ اب اصل کہانی شروع ہوتی ہے تین کرداروں کی ، تین بے چین روحوں کی ، تین بھٹکی ہوئی روحوں کی، وہ پاک روحویں جو اپنا بیتا وقت واپس چاہتی ہیں اور بیتے وقت میں سدھار کرنا چاہتی ہیں۔ کیسے خوبصورت لمحے انھوں نے جیئے، کتنی شانتی تھی ایک پیس فل زندگی میں۔ خوبصورت ایکٹرس اور Pride & Prejudice (2005) کی ہٹ لو اسٹوری دینے والی Christina Knightley نے اداکاری میں وہ رنگ بھر دیا جو یقینا یاد رکھنے کے قابل ہے، ایکٹر James McAvoy کی پرفارمنس شاندار رہی خاص کر جنگی علاقے Dunkirk میں تو اُس کی اداکاری داد طلب تھی جب اُس کی آنکھیں کسی Mystery کی تلاش میں ادھر اُدھر بھاگ رہی تھی۔ Find U Love U Merry U Live without shame آگے یہ لواسٹوری ایک لرزہ خیز لو اسٹوری بن جاتی ہے کیسے؟ دیکھیے گا۔ فلم کا Soundtrack ایسا نشیلا اور سحر انگیز تھا کہ فلم کی کہانی کے مطابق اپنے آپ کو تیزی سے بدل رہا تھا، اسکرین پلے، سینری ورک، ڈائیلاگز سبھی اتنے مضبوط تھے کہ چاہ کر بھی لمحہ بھر کو سرک نہیں پاتے اسکرین کے آگے سے۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے رومینس اور وار (ناٹ وار) کے موضوع پر ایک ماسٹر پیس دیکھا ہے۔فلم کا اینڈ اتنا خوبصورت ہے کہ ساری فلم کی جان ہی اختہتام پر ہے۔ جن احباب کو Titanic اور English Patients جیسی بڑی فلمیں ابھی تک بھول نہیں رہی تو وہ احباب یقینا یہ فلم مس کر گئے۔پہلی فرصت میں ہی پلیز ضرور دیکھیے گا ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)