تازہ ترین

News Detail

Firangi movie review

فلم "فرنگی" برصغیر پاک وہند کا برطانیہ کے راج سے آزادی کے زمانے 1921ء کی کہانی کو بیان کرتی ہے جب ہندوستان کے عوام میں انگریز راج سے آزادی کی تحریک زورپکڑ رہی تھی اور عام عوام انگریزحکومت اوراُن کی بنائی گئی اشیاء کا بائیکاٹ کررہے تھے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے انگریز اور راجہ مہراجہ اپنے فائدے کیلئے غریب کسانوں اور عوام کا استحصال کیا کرتے تھے۔ یہ اُس وقت کی کہانی ہے جب عوام انگریز حکومت میں ملازمت کو غداری کی نظر سے دیکھ رہے تھے، ایسے وقت میں ایک بے روزگار نوجوان کو اتفاقیہ طور پر برٹش گورنمنٹ کے ایک سینئر ملازم کے گھر بطور ملازم نوکری مل جاتی ہے جس کو اُس وقت کی پولیس میں بھرتی ہونے کا شوق ہوتاہے۔ پھر وہ اپنی محبت کو پانے کیلئے کس طرح انگریز مالک، راجہ اور گاؤں والوں کو ڈیل کرتا ہے یہ آپ کو فلم دیکھ کر ہی مزہ آئے گا۔ برجستہ مکالمے خاص کر فلم کے مین کریکٹر منگا اور منی کے چند مکالمے آپ کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ فلم کے گاوں کا سیٹ آپ کو ایک خوبصورت دیہی ماحول میں لے جاتا ہے جہاں محبت، اپنائیت اور پاکیزہ پیار کو بہت دلکشی سے فلمایا گیا ہے۔ شاید یہ کپل شرما کی دوسری فلم ہے، پہلی تو میں نے نہیں دیکھی لیکن یہ کمال کی فلم ہے۔ سنا تھا کہ کچھ خاص فلم نہیں ہے اور ہم یہ سوچ کر گئے تھے کہ انٹرول میں نکل آئیں گے لیکن پہلے سین سے لے کر آخرتک فلم نے زرا بھی بور نہیں ہونے دیا اور ہر لمحے کو انجوائے کیا۔ فلم میں کہیں کہیں کچھ کمی ضرور ہے لیکن اگر ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظرانداز کیا جائے تو یہ ایک بہترین کامیڈی فلم ہے جس کو آپ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر انجوائے کرسکتے ہیں۔ Boxoffice 8.15 crore in 5 days

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)