تازہ ترین

News Detail

Movie: Alien Covenant (2017) review

Movie: Alien Covenant (2017) Budget: 92million$ Box office: 240million$ اس فلم کے بارے میں بتانے سے پہلے آپکو تھوڑا پیچھا لے جانا چاہتا ہوں، گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم "پیسنجرز" تو یقیناً سب نے ہی دیکھ رکھی ہوگی فلم میں دکھایا گیا تھا کہ 5000 لوگ دوسری دنیا میں شفٹ ہونے کیلئے ایک سپیس شپ میں سوار ہوتے ہیں جو 120 سال کی لگاتار ہائبرنیشن یعنی نیند کا سفر ھے اور اس سپیس شپ کا "کرو" (عملہ) بھی انہی کی ساتھ منزل پر پہنچنے کے بعد ہی جاگے گا۔۔ یہ سب اس لئے بتایا کہ یہ فلم بھی پیسنجرز کی ہی دوسری شکل ھے لیکن فرق یہ ھے کہ وہاں خرابی کے باعث مسافر جاگ جاتے ہیں اور جدو جہد کرتے ہیں جبکہ یہاں ایمرجنسی کی صورت میں کرو یعنی عملے کی جدو جہد دکھائی گئی ھے۔۔ بڑھتے ہیں فلم ریویو کی جانب۔۔ کہانی ھے ایک ایسے عملے کی جنہیں مسافروں سمیت ہابرنیشن یعنی نیند کی حالت میں دوسری دنیا میں شفٹ کرنے کیلئے ایک سپیس شپ میں سوار کیا جاتا ھے، لیکن سفر انہوں نے شفٹوں میں طے کرنا ھے۔۔ یعنی کسی بھی خطرے سے بچنے کیلئے ہر وقت کرو کے 8 سے 10 افراد جاگ رھے ہوتے ہیں۔۔ پیسنجرز مووی میں یہی ایک خامی تھی یا سٹوری کی ضرورت کہ وہاں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عملہ گھوڑے بیچ کر سوتا ہی رہتا ھے جس کی وجہ سے مسافروں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔۔ دوبارہ فلم کی طرف واپس آتے ہیں سب کچھ اس وقت تک صحیح چلتا ھے جب تک کہ عملے کا لیڈر کچھ عجیب و غریب آوازیں سن کر انکا پتا لگانے نہیں چلا جاتا۔۔ یہ آوازیں کہاں سے اور کیوں آتی ہیں یہ فلم دیکھ کر انجوائے کیجئے۔۔ والٹر/ڈیوڈ (Michael Fassbender) کی شاندار اداکاری، سائنس فکشن اور خاص کر پیسنجرز مووی پسند کرنے والے فلم بین یقیناً اس فلم سے بھی لطف اندوز ہوں گے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)