تازہ ترین

News Detail

Shadi Mein Zarur Aana review

Shadi Mein Zarur Aana Nov 2017....8.3/10 رتنا سنہا کی ڈائرکشن میں بنی کمال پانڈے کی لکھی "شادی میں ضرور آنا" نئی بالی ووڈ فلم ہے جسکا مرکزی خیال بدلے کی آگ ہے جو اگر ایسے دل میں جل اُٹھے جہاں محبت کا الاءو بھی برابر دہکا ہے تو لا محالہ اُسے ہی زیادہ جُھلساتی ہے سیتندرا ستُو (راجکمار راءو) اور آرتی شُکلا (کرِتی کھربندا) اپنے بڑوں کی مرضی سے شادی کے بندھن میں بندھنے چلے ہیں.. مکمل ارینج سیٹ اپ شادی سے پہلے ہی مکمل محبتوں میں بدل جاتا ہے .. بڑوں کے ازلی مقاصد کے پیش نظر چند کڑی شرائط کے زیر سایہ دو دلوں کو ایک کرتی یہ شادی ہونے ہی لگتی ہے کہ عین وقت ایک شرط کی حقیقت کُھلنے پر آنکھیں کھول دیتی ہے... اور پھر وہ ہونے لگتا ہے جسکی ناظر توقع نہیں کر رہا ہوتا..... ایکٹنگ لاجواب ہے کہانی میں بھی دٙم ہے ڈائریکٹر کی محنت بھی نظر آتی ہے موسیقی عمدہ ہے گانے بھی مناسب مواقع پہ ڈالے گئے ہیں اور بھلے ہیں ...لیکن جو بڑی خامی ہے وہ یہ کہ دو گھنٹے دس منٹ دورانیہ کی فلم حقیقتا" پونے دو گھنٹے میں ہی ختم ہو جاتی ہے ...آخری بیس پچیس منٹ ایک مسالہ فلم کے سین چلتے ہیں جو پچھلا اچھا تاثر بھی کسی حد تک زائل کر دیتے ہیں ...فلم کا عجیب سا نام بھی اسی دورانیہ کا نمائندہ ہے جو مرکزی خیال سے ذرا بھی میچ نہیں کھاتا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)