تازہ ترین

News Detail

The Last Samurai (2003) review

The Last Samurai (2003) یہ شاندار کہانی ہے ایک بہادر اور حوصلہ مند امریکی ملٹری آفیسر(ٹام کروز) کی جو جنگ سے نفرت کرتا ہے. اسے ہر اس شخص سے نفرت ہے جو جنگ میں انسانوں کا قتل عام کرتا ہے اور پیسے کمانے کے چکر میں بڑے پیمانے پر جنگی سازوسامان تیار کر کے دوسرے ملکوں کو ایکسپورٹ کرتا ہے. اسے جاپان کی حکومت اپنی فوج کی ٹریننگ کیلئے ہائر کر لیتی ہے. جاپان میں اس کا سامنا ایک جنگجو قبیلے "سمرائی" سے ہوتا ہے اور وہ قبیلے کا قیدی بنا لیا جاتا ہے. یہاں سے ایک دلگداز ، ایکشن سے بهر پور اور جذبات میں گندهی ہوئی لازوال کہانی جنم لیتی ہے جو آپ کو پوری فلم کے دوران اپنی گرفت میں رکهے گی اور آپ ایک لمحے کییلئے بهی اپنی نظر سکرین سے ہٹا نہیں پائیں گے. حتی کہ مووی ختم ہونے کے بعد بهی آپ اس کے سحر سے نکل نہیں پائیں گے. مووی میں ایک ایسی محبت دکهائی گئی ہے جو دهیمی دهیمی آنچ یہ اپنے سارے رنگ بکهیرتی ہے. جہان صرف نظروں سے بات کرنے کی اجازت ہے. جہاں نفرت اور محبت کے درمیان پروان چڑهتی الفت کی ننهی کونپل ہے جس کو چهونے سے بهی ڈر لگتا ہے. ادهر محبت ایک الاو یا شعلہ نہیں بنتی بلکہ خاکستر میں دبی ایک چنگاری کی طرح ہے. آپ مووی دیکهنے کے دوران ہر جذبے کو اپنے اندر گہرائی میں محسوس کریں گے. میرا دعوہ ہے کہ آپ کو سمرائی قبیلے سے محبت ہو جائے گی. قبیلے کے سردار سے تو آپ یقینا متاثر ہو جائیں گے. اعلی روایات کا حامل یہ قبیلہ پہاڑوں میں رہتا ہے. جہاں پهول ہیں، خوشبو ہے اور ہر طرف زندگی مسکراتی ہے. مووی میں آپ کو حقیقت کے قریب ایکشن دیکهنے کو ملے. خاص طور پر تلوار بازی کا فن بہت ہی خوبصورتی سے دیکهایا گیا ہے. مووی ضرور دیکهیے.ٹام کروز کی لاجواب اداکاری آپ کو مایوس نہیں کرے گ

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)