تازہ ترین

News Detail

PIKU (Motion Sy Hi Emotion Hai) movie review

PIKU (Motion Sy Hi Emotion Hai) Irrfan, Deepika, Amitabh مشرقی ممالک میں اس وقت دو ایسے مسائل ہیں جو دکھنے میں چھوٹے جبکہ محسوس کرنے میں بہت سنگین مسائل ہیں کسی نے کیا خوب کہا ھے کوئی بھی مسئلہ آپکو تب مسئلہ نہیں لگتا جب تک کہ وہ آپکا اپنا مسئلہ نہ بن جائے۔۔ خیر بات ہو رہی تھی مشرقی ممالک اسپیشلی برصغیر (یعنی پاکستان اور انڈیا) کی، پہلا اور سنگین مسئلہ والدین اور اولاد کو ایک دوسرے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل۔۔ اور دوسرا بڑا اور اہم مسئلہ کانسٹیپیشن (قبض)، اب ان دونوں مسائل پر ذرا تفصیل سے بات کرتے ہیں۔۔ مسئلہ نمبر 1: ہندوستان (پاکستان، انڈیا) میں والدین اور اولاد کے درمیان دو قسم کے مسائل پیش آتے ہیں ایک یہ کہ اولاد سے بنا پوچھے انکی شادیاں​ کر دی جاتی ہیں جبکہ دوسرا مسئلہ تب پیش آتا ھے جب والدین ضعیف ہوں اور انکا کوئی بیٹا بھی نہ ہو تو بیٹیاں والدین کی خدمت کرنے کیلئے اپنی نجی زندگی ان پہ قربان کر دیتی ہیں۔۔ مغربی ممالک میں یہ مسائل اس لئے پیش نہیں آتے کیونکہ وہاں اولاد والدین کے اور والدین اولاد کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے اور وہاں والدین کو اولڈ ایج ہوم بھیجنا بھی کافی حد تک مناسب سمجھا جاتا ھے۔۔ مسئلہ نمبر 2: دوسرا اور اہم مسئلہ ھے کانسٹیپیشن، یہ مسئلہ مشرقی ممالک کے لوگوں کے ساتھ اس لئے زیادہ پیش آتا ھے کہ انکا کوئی ڈائیٹ پلان نہیں ہوتا جو جی میں آتا ہے کھاتے ہیں اور بنا دیکھے کھاتے ہیں جبکہ مغربی ممالک میں یہ مسئلہ نہ ہونے کے برابر ھے جسکی دو وجوہات ہیں ایک تو انکا ڈائیٹ پلان بہت زبردست ہوتا ھے دوسرا یہ کہ وہ 2،2 دن بعد باتھ روم کا استعمال کرتے ہیں (خیر اس بات کو ادھر ہی روکتے ہیں اور بڑھتے ہیں فلم کے ریویو کی جانب) فلم کی کہانی ھے ایک ایسی خوبصورت لڑکی (دیپیکا پاڈوکون) کی جسکی شادی کی عمر کئی سال پہلے ہی گزر چکی وہ رہتی ھے ایک ایسے ضعیف باپ (امیتابھ بچن) کے ساتھ جو کانسٹیپیشن (قبض) کی بیماری میں مبتلا ھے اور اسکی زندگی کا واحد سہارا اسکی تینتیس سالہ بیٹی ھے۔۔ بیٹی کی خواہش ھے کہ اسکا باپ جب تک ٹھیک نہیں ہوگا وہ شادی نہیں کرے گی جبکہ باپ کی بس ایک ہی خواہش ھے کہ وہ باتھ روم جا کر اخبار پڑھنے کے بجائے کسی نیوز چینل پر کوئی سنسنی خیز خبر سن سکے۔۔ ان دونوں کے درمیان ارفان خان (جو اس فلم میں واحد انٹرٹینمنٹ ھے) پِس کر رہ جاتا ھے کیونکہ بیٹی یعنی دیپیکا پاڈوکون سے محبت کر بیٹھتا ھے۔۔ کیا ارفان خان اور دپیکا پاڈوکون کبھی دو جسم ایک جان ہو سکیں گے؟ کیا امیتابھ بچن کبھی سنسنی خیز خبریں سن سکے گا؟ جاننے کیلئے دیکھئے سال 2015 کی بہترین فلم پیکو۔۔ نوٹ: فلم میں انٹرٹینمنٹ کیلئے ارفان خان کے ڈائیلاگز کے سوا کچھ نہیں، یہ فلم شوجیت سرکار کی بہترین آرٹ فلموں میں سے ایک ھے جس پر 11کروڑ کی رقم خرچ کی گئی جبکہ اس فلم نے باکس آفس پر 80کروڑ کی رقم کمائی اور پیکو نے مختلف ایوارڈ شوز کی مختلف کیٹیگریز میں 30 سے زائد ایوارڈز وصول کئے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)