تازہ ترین

News Detail

Movie: A Separation review

Movie: A Separation IMDB: 8.4 Language: Farsi پچھلے دنوں گروپ میں آرٹ موویز کی بات ہو رہی تھی، آرٹ مووی کی بات چلے اور ایرانی سینما کا ذکر نہ ہو یہ کیسے ممکن ھے۔۔ اگر آپ فلموں کو اتنی باریکی سے دیکھتے ھے کہ پیش آنے والے سین میں گھڑی پر موجود​ (سین کے مطابق) غلط ٹائم ہو یا ہاتھ میں پکڑی الٹی کتاب کوئی بھی معمولی سا جھول بھی آپ باآسانی پکڑ لیتے ہیں، تو یہ فلم آپ کیلئے ہے۔۔ فلم کو اتنی خوبصورتی سے ڈائریکٹ کیا گیا ھے کہ ہر پیش آنے والا سین شاندار اداکاری کی وجہ سے آپکو اپنی زندگی سے جڑا نظر آئے گا۔۔ کہانی ہے ایک شوہر کی جس کی بیوی چاہتی ھے کہ وہ گھر بار چھوڑ کر اسکے ساتھ بیرون ملک شفٹ ہو جائے اگر ایسا نہیں کر سکتا تو اسے طلاق دے، لیکن اپنے ضعیف باپ کی وجہ سے وہ اسکے ساتھ بیرون ملک شفٹ نہیں ہونا چاہتا تو اب طلاق اس مسئلے کا واحد حل نظر آتا ھے لیکن اب ان دونوں کی طلاق میں جو چیز آڑھے آ رہی ھے وہ ھے ان دونوں کی تیرہ سالہ بیٹی جو رہنا تو باپ کے ساتھ چاہتی ھے لیکن ماں کو بھی چھوڑ نہیں سکتی۔۔ چونکہ آرٹ مووی میں حقیقت دکھائی دیتی ھے تو حقیقت کے مطابق ایک انسان کو پیش آنے والے مسائل صرف اتنے ہی نہیں جتنا کہ اوپر بیان کئے گئے ہیں اس لئے بیوی اور بیٹی کو لے کر پریشان حال یہ شوہر حادثاتی طور پر پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے اپنی نوکرانی کے پیٹ میں موجود بچے کو مارنے کے الزام میں بھی گرفتار ہو جاتا ھے۔۔ ان تمام پریشانیوں سے نکلنا کسی کمرشل مووی کے ہیرو کیلئے شاید اتنا مشکل نہ ہو لیکن "اصغر فرہادی" کے ہیرو کیلئے اتنا ہی مشکل ھے جتنا کہ آپکے اور میرے لئے۔۔ فلم بینوں​ کے مطابق آرٹ موویز کا اختتام ناقابل یقین یعنی غیرمعمولی ہوتا ھے لیکن میں کہتا ہوں آرٹ موویز کی شروعات بھی ناقابل یقین ہوتی ھے چاہے وہ فرینچ مووی "Cache" ہو اٹالین مووی "Bicycle thief" ہو یا پھر ایرانی مووی "A Separation" ان سب کی موویز کی شروعات اور اختتام ناقابلِ یقین حد تک حقیقت کے قریب ھے۔۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)