تازہ ترین

News Detail

دھرنوں کا پشاور دھماکوں سے تعلق……اے وسیم خٹک کے دلائل

دھرنوں کا پشاور دھماکوں سے تعلق……اے وسیم خٹک کے دلائل

اسلام آباد میں لبیک یا رسول اللہ تحریک کا دھرنا اختتام پذیر ہوگیا ہے ـ مگر لاہور میں اب شہیدوں کے قصاص مانگنے کے لیے اراکین ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں ـ کیونکہ ان کی دکانداری ابھی ختم نہیں ہوئی ـ، وہ کہتے ہیں نا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے تو تحریک لبیک تو ابھی میدان میں وارد ہوئی ہے اور انہیں ابھی مزہ آیا ہی تھا کہ فوج نے رقیب کی طرح انٹری کرکے انہیں اپنے مقصد سے دور کردیا ـ۔ ان کا مقصدکیا تھا؟ ـ ان کا ٹارگٹ کیا تھاـ؟ اس بارے میں کم ازکم مجھ ناچیز کو کوئی علم نہیں۔ ـ 22دن تک عوام کو تکلیف دی ـ صرف۔ یہ ہم نے دیکھاـ فیض آباد جیسے مصروف چوک کو یر غمال بنائے رکھاـ۔ اب لوگوں کو کون سی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا ـ یہ روٹین کے مسائل ہیں، ـ کوئی مریض مر گیا ہوگاـمظاہرین کو کیا؟ حکومت کو کیا؟ کسی کی جاب چھوٹ گئی ہوگی، مظاہرین کو کیا؟ کسی کا گھر لٹ گیا ہوگا، حکومت کو کیا؟ ایک احتجاج تھا ـ ڈھائی تین ہزار افراد کا، پر جوش “عاشقان رسول” کی فوج کو لے کر کچھ لیڈران جو گالی گلوچوں میں پی ایچ ڈی سے بھی آگے کی ڈگری رکھے ہوئے تھے، نے ـ میدان کو گرما ہوا تھاـ اور حکومت سے مطالبے کر رہے تھے ـ۔ پھر تیزی آئی، کارروائی پر تشدد ہوئی ـ تو لاٹھی چارج ہواـ، گاڑیاں جلائیں گئیں، میڈیا کی ڈی ایس این جیز کو جلایا گیاــ، صحافیوں کو یر غمال بنایا گیا کہ ہمیں بھی لائیو لے جایا جائے ـ تاکہ ہم دنیاکو نت نئی گالیوں سے متعارف کرائیں۔ ـ دنیا کو بتائیں کہ مولوی بھی گالیاں نکال سکتے ہیں ـ مگر حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا کو بند کردیتی ہے ـ، جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوتی ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جو مٹھی بھر کے لوگوں کے سامنے بے بس ہوتی ہے؟ ایک لیڈر جو دھرناسرکار کے نام سے مشہور ہیں، وہ اپنے دھرنے کو بھول کر کہتے ہیں کہ سڑکیں بند کرنا غلط ہے ـ، یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ـ اور ہماری میڈیا یہ خبر بھی بریکنگ میں چلاتی ہے پھر ایک ٹرن آتا ہے! پاکستان کی آرمی کو کہا جاتا ہے کہ حالات کو کنٹرول میں لیں اور آرمی کا دو ٹوک جواب ملتا ہے ـ جو سب کو ہنسانے کے لیے کافی ہوتا ہے کہ پاک آرمی آخری آپشن ہے اور اپنے عوام پر حملے کے لیے آرمی نہیں ہوتی۔ ـ ہم مانتے ہیں کہ سرحدوں کی حفاظت ان کا کام ہے تو یہ راستوں کو پاٹھکستان کیوں بنا کے بیٹھے ہیں؟ ـ جو چیک پوسٹوں پر منہ چھپائے ہوتے ہیں اور عام شہریوں کو اچھوت سمجھ کر ٹریٹ کرتے ہیں، ـ شناختی کارڈز کو ایک انداز سے دیکھ کر گاڑی اور مسافروں کو آگے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ چھاؤنیاں عوام کے پیسوں سے بنی ہیں مگر عوام وہاں نزدیک بھی نہیں جاسکتے؟ خیر، یہ تو ہماری آرمی ہمارے تحفظ کے لیے کر رہی ہے۔ سوری! ہم ـ جذبات کی رو میں بہک گئے تھے۔ ـ

بات ہورہی تھی دھرنے کی توپھر فوج نے اپنا رول ادا کیا، ـ سوشل میڈیا پرویڈیوز وائرل ہوئیں۔ بیانیہ تبدیل کرنے کے لیے ـ آرمی نے دھرنے میں موجود لوگوں میں رقوم تقسیم کی گئیں جن کے پاس واپسی کے پیسے نہیں تھےـ کیونکہ ہمارے ملک میں جلسے جلوسوں میں یا تو حکومت اپنے ملازمین کو لاتی ہے یا پھر پارٹیاں پیسوں پر شائقین کو لاتی ہے ـ اس لیے تو ہمارے جلسے سارے بڑے ہوتے ہیں ـ کہ وہ پیسوں کے کرائے کے ورکرز ہوتے ہیں جوکہ ایک کاروبار ہے ـ اور یوں آرمی نے پیسے تقسیم کرکے قصہ ہی ختم کر دیا اور مظاہرین واپس ہوگئے۔

مگر یہ کیا پشاور میں پھر طلبہ پر حملہ؟ جس میں آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہیں۔ یہ حملہ زرعی انسٹی ٹیوٹ پر کیا گیا ہے جہاں ڈپلومہ والے طلبہ پڑھتے تھے ـ تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری بھی قبول کرلی کہ یہ آئی ایس آئی کی پناہ گاہ تھی اور اس طرح اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی دھرنے کے بعد پشاور میں خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے۔ ـ عمران خان کے دھرنے پر آرمی پبلک سکول کا واقعہ ہوا اور اب لبیک تحریک کے کے دھرنے کے بعد پشاور پر پھر حملہ بہت سے خیالات کو ابھارتا ہےـ قوم اس وقت اے پی ایس واقعے کو کو بھولی نہیں ہے کہ ایک اور حملہ ان کی ہمت کو آزمانے آگیا

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)