تازہ ترین

News Detail

Name : Catch Me If You Can review

Name : Catch Me If You Can IMDb Ratings : 8.1 Cast : Leonardo DiCaprio , Tom hanks Director : Steven Spielberg زندگی بنا مقصد کے ادھوری ہے اور جب انسان کو اس کی زندگی کا مقصد مل جاتا ہے تو اس کے بعد وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا ۔ مگر سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ وہ مقصد حقیقت میں کیسا ہے ۔ انسانی خواھشات کی کوئی حد نہیں اور خواہشوں کے پیچھے بھاگنے والے اکثر لوگ چور دروازؤں کا سہارا لیتے ہیں ۔ فرینک بھی ایک ایسا ہی نوجوان ہے جس نے سولہ سال کی عمر میں اپنے ماں باپ کی طلاق کے بعد اپنی زندگی کی ڈور اپنے ہاتھ میں پکڑ کر اسے ایسے چکر دئے کہ ساری دنیا اس کے چکروں میں آ گئی ۔ یہ کہانی ہے اس زمانے کی جب کمپیوٹر کا استعمال عام نہیں ہوا تھا ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب کام ہاتھوں سے ہوا کرتے تھے ۔ جب آپ کے پاس چھپنے کو بہت سی جگہیں موجود ہوا کرتی تھیں ۔ چوری کرنا یا مالی فراڈ کرنا آسان کام نہیں ۔اس کے لئے بہت ہمت اور عقل مندی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک سولہ سترہ سال کا لڑکا جس نے جان لیا کہ بینک کا کوئی بھی اکاؤنٹ آپ کا اکاؤنٹ ہو سکتا ہے اگر آپ اسے اپنا بنانا چاہیں ۔ جس نے جان لیا کہ کرنسی نوٹ کے علاوہ بھی کاغذ کے کچھ ٹکڑے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔۔ ایک ایسا چور ، ایسا فراڈیا جس کو پکڑنے کئی سال گزر گئے اور جب پکڑ لیا گیا تو کئی سال اسے چھڑانے میں لگانا پڑے ۔

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)