تازہ ترین

News Detail

Gravity review

یہ خیال ہی دل دہلا دینے والا ہے ، اور کسی بھی خلانورد کے لیے ایک ڈرائونا خواب ہوگا ، ناسا نے خلانوردوں کی حفاظت کے یوں تو فول پروف انتظام کر رکھے ہیں جب بھی کوئی خلانورد خلائی اسٹیشن سے باہر نکلتا ہے تو وہ ایک حفاظتی کیبل کے ذریعے خلائی اسٹیشن سے مسنلک رہتا ہے ، لیکن اگر تار ٹوٹ جائے یا کسی بھی صورت میں خلانورد اسٹیشن سے علیحدہ ہو جائے تو وہ اسی سمت میں خلاء میں سفر کرنا شروع کر دے گا جس سمت کی طاقت اس پر زور لگا رہی ہو گی ، ایسے میں وہ بالکل بے بس ہو تا ہے کہ اپنے آپ کو واپس اسٹیشن کی طرف موڑ سکے ، کسی طرح کی بھی حرکت ہاتھ پیر چلانا بالکل بے سود ہوگا اور اس کی کچھ بھی اثر نہ ہوگا وہ خلاء میں تیرتا چلا جائے گا کیوں کہ خلاء میں انسان بالکل بے وزن ہوتا ہے ، ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے بچنے کے لیے ناسا کے بنائے خلائی سوٹ میں چھوٹے چھوٹے جیٹ راکٹ ہوتے ہیں جو خلانوردوں کی مطلوبہ سمت میں حرکت کرنے میں مدد کرتے ہیں ، ایک خلائی سوٹ میں آٹھ گھنٹے تک کی آکسیجن ہوتی ہے چناچہ آٹھ گھنٹے تک خلانورد زمین کے مدار میں گھومتا رہے گا ، آکسیجن ختم ہوتے ہی انسان قومہ میں چلا جائے ، انسانی جسم میں جوبھی سیال مادہ ہوگا وہ ابلنا شروع ہو جائے گا اور جسم کے سوراخوں سے باہر نکلنے لگے گا کیوں کہ خلاء میں ہوا کا دبائو نہیں ہوتا جسم سوجنا شروع ہو جائے گا اور یہ سب کچھ چند منٹوں میں ہوگا ، یعنی ایک ایسی دردناک موت ہوگی جس کا تصور ہی ہولناک ہے ، اگر خلانورد کا رخ زمین کی طرف ہوگا تو زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی ہوا کی رگڑ friction کی وجہ سے آگ لگ جائے گی اور چند سیکنڈ میں انسان جل کر راکھ ہو جائے گا ، اس موضوع پر بننے والی فلم Gravity دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ، خلائی اسٹیشن پر ہوئے ایک حادثہ کے نتیجہ میں خلانورد خلائی اسٹیشن سے باہر نکل جاتے ہیں ، ان خلانوردوں میں سے صرف ایک عورت (Sandra Bullock) خلانورد Survive کرتی ہے اور زمین پر پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے ، لیکن کس طرح وہ زمین تک پہنچتی ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنا ہوگی ، فلم میں کوئی ایکشن نہیں رومانس نہیں لیکن ممکنہ واقعات کی منظر کشی شاندار کیمرہ ورک فلم بین کو جکڑ کر رکھتا ہے Alfonso Cuaron اس فلم کے ڈائیریکٹر ہیں اور ان کی یہ فلم Gravity ایک شاہکار تخلیق ہے ۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے

Comment Box is loading comments...

Make up Tip of the day

Using Small plates are Helping lose belly fat

Cooking Tip of the day

Aaloo Chaps (Potato Chaps)